آسٹریلیا میں بھارتی طالب علموں پر حملہ، امتیابھ بچن کا احتجاج
31 مئی 2009اشتہار
امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر شائع کیا ہے کہ اُن کا ضمیر ملامت کر رہا ہے کہ وہ کسی ایک ایسے ملک سے کوئی اعزاز حاصل کریں جو اُن کے ہم وطنوں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہا ہے۔
کئی سالوں تک بالی وڈ کی دنیا پر راج کرنے والے امیتابھ نے کہا کہ یہ فیصلہ وہ اپنے مداحوں پر چھوڑتے ہیں کہ آیا انہیں یہ اعزاز حاصل کرنا چاہئے یا نہیں۔ بچن نے اپنے بلاگ میں ایک سوال کی صورت میں اس بارے میں عوامی رائے طلب کی ہے۔
بریسبین کی کیوننیئز لینڈ یونیورسٹی برائے ٹیکنالوجی نے، امیتابھ کو فلمی دنیا میں اُن کی خدمات کے بدلے میں یہ ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا اور چھیاسٹھ سالہ بچن نے اِس اعزاز کو قبول کیا تھا۔ جولائی کے ماہ میں امیتابھ بچن کو یہ ڈگری دی جائے گی۔ تاہم اب امیتابھ بچن نے یہ فیصلہ اپنے مداحوں پر چھوڑ دیا ہے۔