1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارت کا اہم ترین دورہ منسوخ کر دیا

جاوید اختر، نئی دہلی
13 دسمبر 2023

جو بائیڈن بھارت میں یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے تھے۔ کچھ عرصے قبل امریکہ نے ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کے ناکام منصوبے میں ایک بھارتی سرکاری اہلکار کے ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

https://p.dw.com/p/4a5t1
یہ دوسرا موقع ہے جب کسی امریکی صدر نے یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت مسترد کی ہے
یہ دوسرا موقع ہے جب کسی امریکی صدر نے یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت مسترد کی ہےتصویر: Matt Rourke/AP/picture alliance

اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ماہ بھارت کے دورے پر نہیں آرہے ہیں۔ وہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرنے والے تھے۔

چونکہ بائیڈن جنوری میں بھارت نہیں آئیں گے اس لیے سمجھا جاتا ہے کہ چار ملکوں کے اتحاد 'کواڈ' کی بھارت میں اگلے ماہ مجوزہ میٹنگ بھی اب نہیں ہوگی۔ یہ میٹنگ 27 جنوری کو ہونے والی تھی۔

یہ پیش رفت خالصتان: کیا بھارت نے اپنے سفارت خانوں کو خفیہ میمو بھیجا تھا؟ایسے وقت ہوئی ہے جب چند دنوں قبل ہی امریکی محکمہ انصاف نے کہا تھا کہ نیویارک میں مقیم ایک معروف سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنون کے قتل کے ناکام منصوبے میں ایک بھارتی سرکاری اہلکار بھی شامل تھا۔ حالانکہ بھارت نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

خالصتانی رہنما کے قتل کی سازش: الزامات 'انتہائی سنجیدہ ہیں'، امریکہ

 بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ بھارت سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا ہے اور بھارت تشدد کی پالیسی کے خلاف ہے۔

یوم جمہوریہ تقریبات کے مہمان خصوصی

بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ستمبر میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر جوبائیڈن کو 26 جنوری کو ہونے والی یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ دہلی میں جی 20 سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے صدر بائیڈن کو یہ پیش کش کی تھی۔

حالانکہ بھارت کی جانب سے سرکاری طورپر اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع اور خارجہ مذاکرات کے لیے نئی دہلی میں

دریں اثنا ایک سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کواڈ سربراہی کانفرنس کی ترمیم شدہ تاریخوں کے لیے کواڈ کے دیگر اراکین کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کواڈ سمٹ اب آئندہ برس کسی اور وقت ہو گی۔ کواڈ امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل ایک بین ملکی سفارتی نیٹ ورک ہے۔

بھارت میں امریکی سفیر نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے صدر جوبائیڈن کو یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا ہے
بھارت میں امریکی سفیر نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے صدر جوبائیڈن کو یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر مدعو کیا ہےتصویر: India's PM Press Office/ UPI Photo/Newscom/picture alliance

بھارت کے لیے پریشانی

امریکی صدر کی جانب سے یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپرشرکت نہ کرنے کے فیصلے نے بھارت کو مشکل حالات میں ڈال دیا ہے۔کیونکہ بھارت کو یوم جمہوریہ تقریبات کے مہمان خصوصی کے لیے کسی دوسرے رہنما کو تلاش کرنا ہو گا جب کہ اس کے انعقاد میں صرف چھ ہفتے ہی رہ گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جو بائیڈن کے بھارت نہ آنے کے فیصلے کے پیچھے کئی دیگر عوامل بھی کارفرما ہیں۔ ان میں اگلی مدت کے لیے دوبارہ صدر منتخب ہونے کی کوشش، جنوری کے اواخر یا فروری کے اوائل میں اسٹیٹ آف دی یونین خطاب اور اسرائیل حماس تصادم سمیت متعدد عالمی بحران شامل ہیں۔

مودی کا دورہ امریکہ اور انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش

 بھارت یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر کسی غیر ملکی رہنما کو مدعو کرنے کا اہم اعزاز اپنے قریب ترین اتحادی یا شراکت داروں کو ہی دیتا ہے۔ کووڈ انیس کی وبا کی وجہ سے سن 2021 اور 2022 میں تقریبات میں کسی کو مہمان خصوصی نہیں بنایا گیا تھا لیکن رواں برس کی یوم جمہوریہ تقریبات میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی مہمان خصوصی کے طورپر موجود تھے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب کسی امریکی صدر نے یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت مسترد کی ہے۔ اس سے قبل سن 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بعض گھریلو مصروفیات کے سبب یوم جمہوریہ تقریبات میں شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔