امیرترین کرکٹرز میں دھونی سب سے آگے
6 ستمبر 2009سالانہ بنیادوں پر اس آمدنی میں کھلاڑیوں کو اُن کی قومی ٹیموں، کلبوں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والے مالی وسائل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔
اس امریکی جریدے کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آمدنی والے دس کامیاب ترین کرکٹرز میں چار اور جنوبی ایشیائی کھلاڑی بھی شامل ہیں جو سب کے سب بھارتی ہیں۔ اس کی وجہ انڈئین پریمئر لیگ IPL ہے جہاں پیسے کی بارش ہو تی ہے۔
Forbes میگزین کی فہرست میں دھونی کے بعد دوسرے نمبر پر اپنے آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ سچن ٹنڈولکر، اور تیسرے اور چوتھے نمبر پر یوراج سنگھ اور راہول ڈریوڈ کے نام آتے ہیں۔
سوراو گنگولی اس لسٹ میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے اینڈریو فلنٹوف کو اُن کے ایک سال میں چار ملین امریکی ڈالر کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
فوربس میگزین کی اس فہرست میں دسواں اور آخری نام ہے آسٹریلیا کے مائیکل کلارک کا، جو اپنے ڈھائی ملین ڈالر کے ساتھ امیر ترین کرکٹرز میں سب سے غریب ہیں۔
رپورٹ: مقبول ملک
ادارت: ندیم گِل