1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انتظار کی گھڑیاں ختم: پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں مدمقابل

29 مارچ 2011

کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے۔ فائنل کے لیے دوسری ٹیم کا فیصلہ آج پاکستانی اور بھارتی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل سے ہو گا۔

https://p.dw.com/p/10jrw
تصویر: picture alliance/dpa

بھارتی پنجاب کے مقام موہالی میں منگل کے روز دھواں دار بارش برسی۔ اس بارش سے بظاہر پچ کو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا، کیونکہ وہ مناسب انداز میں ڈھانپی ہوتی ہے لیکن گراؤنڈ کے گیلے ہونے سے آؤٹ فیلڈ کے سست ہونے کا قوی امکان ہے۔ بدھ کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور شام کے وقت بونداباندی کا چانس ہے۔ اس صورت حال کے باوجود میچ کے مکمل ہونے کی امید کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بدھ کو میچ نہیں ہوتا تو جمعرات کا دن ریزرو میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ میں سیم بولروں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس پچ پر اسپنر اگر مہارت سے گیند پھینکیں گے تو وہ بچ سکتے ہیں، بصورت دیگر وہ بہت رنز دیں گے۔ ایسے اندازے لگائے جا رہے ہیں کہ سیمی فائنل میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ شعیب اختر کو ایک موقع دے سکتی ہیں۔

موہالی پہنچنے کے بعد اسی احساس کے تحت شعیب اختر نے زوردار پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے مطابق شعیب اختر کی فٹ نس کا معاملہ بدھ کو میچ سے قبل طے کیا جائے گا۔

بھارتی پنجاب میں موسم گرم بھی ہو گیا ہے۔ بدھ کی سہ پہر اور شام کے وقت درجہٴ حرارت 30 اور 32 سینٹی گریڈ کے قریب رہ سکتا ہے۔ اس صورت حال میں شعیب اختر سمیت تمام فاسٹ بولروں کو حدت کا سامنا ہوگا۔ موہالی میں 280 سے زیادہ کا اسکورجیت کی بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو شام کے وقت مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

NO FLASH Cricket WM 2011 Sri Lanka Kanada
سری لنکا کی ٹیم فائنل میں پہنچ چکی ہےتصویر: dapd

کرکٹ ورلڈ میں موہالی کا میچ اس وقت مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس میچ کی فضا کو مزید تیز کرنے میں پاک بھارت ذرائع ابلاغ بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں اور کپتانوں سے منسوب بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر لفظوں کی شدت اور حدت کو عوام محسوس کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ کے میچوں میں بھارت کی ٹیم کو ہمیشہ پاکستان پر فتح حاصل ہوئی ہے۔ ان اعداد و شمار کے اعتبار سے بھارتی ٹیم کا پلہ بھاری ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن انتہائی مضبوط ہے۔ بولنگ میں قدرے کمزوری ان فارم بلے باز پوری کرنے کی استعداد رکھتے ہیں۔ کرکٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستانی بولر قدرے اِن ضرور ہیں لیکن ان میں بھی شاہد آفریدی اور عمر گل ہیں جبکہ بیٹنگ میں صورت حال اطمینان بخش نہیں بتائی جاتی۔

قبل ازیں منگل کو کولمبو میں سری لنکا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بظاہر آسانی سے ہرا دیا۔ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ تین وکٹیں جلد گرنے سےسری لنکا کی ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی تھی لیکن اینجلو میتھیوز اور سمراویرا نے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ کولمبو میں کھیلا جانے والا میچ سری لنکن بولر مری دھرن کا اپنے ملک میں آخری میچ تھا۔ میچ کے بعد انہوں نے شائقین کو الوداع کہا۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: ندیم گِل

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں