1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انجلینا جولی بمقابلہ لینارڈوڈی کیپریو

26 جولائی 2010

انجیلنا جولی کی نئی فلم ’سالٹ‘ لینارڈو ڈی کیپریو کی فلم ’انسیپشن‘ کے مقابلے میں اپنی چمک دمک قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ ان فلموں کی نمائش کے دوسرے ہفتے تک شمالی امریکہ میں لینارڈو کی فلم نے توقعات سے زیادہ بزنس کیا۔

https://p.dw.com/p/OUSz
تصویر: AP

اتوار کے دن سنیما گھروں کی طرف سے جاری کردہ اندازوں کے مطابق ’انسیپشن‘ Inception نے 43.5 ملین ڈالر کا بزنس کیا جبکہ ’سالٹ‘ Salt نے 36.5 ملین ڈالر کا۔ یہ دونوں فلمیں ہی جمعہ کے روز نمائش کے لئے پیش کی گئی تھیں۔

Szenenbild aus dem Film Shutter Island
ہالی ووڈ کے اداکار لینارڈو ڈی کیپریوتصویر: 2010 Concorde Filmverleih GmbH

عالمی سطح پر انسیپشن ،56.7 ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے اور یہ فلم ’ٹوائے سٹوری تھری‘ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ٹوائے سٹوری تھری نے 43 ممالک میں ابھی تک 62 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔

فلم تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ انجیلنا جولی کی فلم ’سالٹ‘ صرف امریکہ اور کینیڈا میں ہی چالیس ملین ڈالر کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ دریں اثنا اس فلم کے ڈسٹربیوٹر کولمبیا پیکچرز نے کہا ہے کہ ان کی فلم توقعات کے مطابق لوگوں کو اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

تھرلر فلم سالٹ کی تیاری پرایک سو ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ اس فلم میں آسٹریلوی ہدایتکار فلپ نوائس نے اپنے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اس فلم کے دیگر اداکاروں میں Liev Schreiber اورChiwetel Ojiofor بھی شامل ہیں۔ اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ ’سالٹ‘ غیر ممالک میں زیادہ کامیاب ہو گی۔ کولمبیا پکچرز کے مطابق بھارت اور تائیوان میں اس فلم نے ابھی تک بہت اچھی ستائش بٹوری ہے جبکہ آئندہ ہفتے اسے نمائش کے لئے جاپان، روس،جنوبی کوریا اور برازیل میں پیش کیا جائے گا۔

Flash-Galerie Angelina Jolie
انجیلنا جولی کو اپنی نئی فلم ’سالٹ‘ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیںتصویر: AP

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: افسر اعوان