1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انسانی عضوِ تناسل کی پہلی مرتبہ پیوندکاری

عاطف توقیر8 دسمبر 2015

جونز ہوپکنز یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹرز امریکا میں پہلی مرتبہ عضوِ تناسل کی پیوند کاری کی تیاری کر رہے ہیں۔ کامیاب پیوند کاری کے نتیجے میں جنگ میں زخمی ہونے والے سینکڑوں فوجیوں کی بحالیٴ صحت کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

https://p.dw.com/p/1HJF9
Symbolbild Transplantation Operation
تصویر: picture-alliance/dpa

اس جامعہ کے ایک ترجمان نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی کے ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ایسے امریکی فوجی کے آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا رہے ہیں، جس کا عضوِ تناسل افغانستان میں ایک بم دھماکے میں ضائع ہو گیا تھا۔

پیوندکاری کے اس بارہ گھنٹے کے آپریشن میں اعصاب اور خون کی نالیوں کو جوڑا جائے گا، جب کہ پیشاب کے نظام کو بھی بحال کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ فوجی دوبارہ جنسی سرگرمی شروع کر سکے گا۔ تاہم اِس رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کے ذریعے صرف عضوِ تناسل ہی کو جوڑا جائے گا اور خصیوں کے ساتھ منسلک نہیں کیا جا سکے گا، اس لیے یہ فوجی جنسی عمل کے باوجود کبھی باپ نہیں بن پائے گا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عراق اور افغانستان میں تعیناتی کے دوران سن 2001 تا 2013ء میں عضوِ تناسل کے زخموں میں مبتلا فوجیوں کی تعداد 13 سو 67 ہے۔ ان فوجیوں کے عضوِ تناسل بم دھماکوں کے نتیجے میں بیکار یا ناکارہ ہو جانے کے بظاہر اُن کی زندگیوں کو خطرات لاحق نہیں لیکن وہ حیاتیاتی مسرت سے محروم ہیں۔ دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کی کامیابی سے ایسے نفسیاتی دہچکے کے شکار فوجیوں کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل سکے گی۔