1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اٹلی کی تقریباً آٹھ فیصد آبادی جنسی استحصال کا شکار

14 فروری 2018

ایک تازہ جائزے کے مطابق تقریباً دو ملین اطالوی شہریوں کو ان کے بچپن میں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ متاثرہ شہریوں میں خواتین کی تعداد تقریباﹰ سولہ لاکھ اور مردوں کی تعداد چار لاکھ کے قریب تھی۔

https://p.dw.com/p/2sg4w
تصویر: Getty Images/AFP/J. Cendon

روم میں ملکی شماریاتی ادارے آئی اسٹَیٹ کے مطابق جنسی استحصال یا بدسلوکی کا نشانہ بننے والے ایسے افراد کی اکثریت اجنبیوں کے ہاتھوں اس طرح کے رویوں کا نشانہ بنی۔ پندرہ فیصد خواتین اور قریب آٹھ فیصد مردوں نے بتایا کہ ان سے ایسے سلوک کے مرتکب افراد ان کے رشتے دار تھے۔

Symbolbild Jugendsport Missbrauch Mädchen
تصویر: Colourbox

اس جائزے کے مطابق تقریباً سولہ لاکھ خواتین اور چار لاکھ مرد اس وقت جنسی استحصال کا نشانہ بننے، جب ان کی عمر اٹھارہ سال سے کم تھی۔ ان میں سے 43 فیصد متاثرہ خواتین اور 62 فیصد مردوں نے ان واقعات کے بعد کسی سے اس کا ذکر نہیں کیا اور خاموش رہے۔

اس دوران یہ امر بھی واضح ہوا ہے کہا کہ متاثرہ افراد میں سے اکثر کو یہ اندازہ ہی نہیں ہو پایا کہ انہیں جنسی طور پر ستایا جا رہا ہے تاہم 15 فیصد واقعات میں لڑکیوں کو قریبی رشتہ داروں کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا رہا جبکہ تقریباً چار فیصد واقعات میں لڑکوں کو پادری یا نن کے ہاتھوں جنسی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

بچوں سے جنسی زیادتیاں: ویٹیکن اپنی عدالت قائم کرے گا

فرانس میں لاوارث مہاجر بچے، ’جنسی زیادتی، استحصال کے خطرات‘

بہرے بچوں کے درمیان درد بھری چیخیں صرف پادری ہی سن سکتے تھے

چرچ کے کوائر میں بچوں کے ساتھ زیادتی

آئی اسٹیٹ نے یہ بھی بتایا کہ 8.8 ملین اطالوی خواتین کو کسی نہ کسی انداز میں جنسی طور پر ہراساں کیا جا چکا ہے۔ اس  ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس سے قبل 2008 اور 2009ء میں اس طرح کا جائزہ مرتب کیا گیا تھا۔ تاہم اس دوران خواتین کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات 18.7 فیصد سے کم ہو کر 12.8  فیصد رہ گئے ہیں۔