1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اپنے جوتے خود صاف کرتا ہوں، ویراٹ کوہلی

17 مئی 2018

دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ویراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ کھیلنے والے جوتے اب بھی خود صاف کرتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2xsFJ
Cricket ODI - Südafrika vs Indien - Virat Kohli
تصویر: Getty Images/Gallo Images/S. Roy

جمعرات کے روز ویراٹ کوہلی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کے لیے سیفد اسپورٹس شوز کا ایک جوڑا کافی ہے، جسے وہ ہر دو ہفتے بعد ‌خود صاف کرتے ہیں۔

’کرکٹر ہوں، روبوٹ نہيں۔ وقفہ چاہيے‘

انوشکا اور ویراٹ نے نئی اننگز کا آغاز کر دیا

کوہلی کا شمار دنیا کے معروف ترین اور سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ اس پریس کانفرنس کے دوران ان سے ایک سوال یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں اپنی داڑھی صاف کراد یں گے ؟ کوہلی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’میرا نہیں خیال، مجھے اپنی داڑھی بہت پسند ہے اور یہ مجھ پہ ججتی بھی ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ داڑھی کا خیال رکھنا بہت آسان ہے۔

Italien Florenz Cricket-Spieler Virat Kohli heiratet Schauspielerin Anushka Sharma
تصویر: IANS

کچھ عرصہ قبل بھارت کی کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کی طرف سے دارحی رکھنے کی وجہ سے اس کھیل میں داڑھی رکھنا فیشن سمبل بن گیا تھا۔ جنوبی ایشائی ملک بھارت میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو فلمی اداکاروں جیسی شہرت حاصل ہے۔ یہ ستارے ٹی وی اشہاروں میں کام کرنے کا کافی معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

ب ج/ ع ب (اے ایف پی)