1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا

بینش جاوید
18 مارچ 2019

گزشتہ روز کراچی میں پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میچ کے انعقاد کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم نے پی ایس ایل انتظامیہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/3FE0L
Pakistan Karatschi PSL Cricket-Finale 2019
تصویر: Getty Images/AFP/A. Hassan

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا،’’ کوئٹہ گلیڈئیٹرز ، اس ٹیم کے مینیجرز اور سر ویوین رچرڈز ، پاکستان کرکٹ بورڈ، انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کو پاکستان میں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد، اگلا پی ایس ایل مکمل طور پر پاکستان میں کھیلا جائے گا۔‘‘

پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے سربراہ ڈیوڈ رچرڈسن نے بھی کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی پر پاکستانی عوام اور یہاں کی سکیورٹی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا،’’پاکستان سے باہر یہی سمجھا جاتا ہے کہ یہ ایک غیر محفوظ ملک ہے لیکن دھیرے دھیرے یہ تاثر ختنم ہو رہا ہے اس لیے کیونکہ واقعی اچھا کام کیا گیا ہے۔'' آئی سی سی کے سربراہ نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آکر اس کھیل میں حصہ لینا ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے۔

ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ آئی سی سی کی طرف سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی کوشش کی جا رہی ہے اور پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس مقصد میں مدد فراہم کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا سیزن