ایران: خواتین پائلٹس، خواتین عملہ اور صرف خواتین مسافر
22 دسمبر 2024اتوار 22 دسمبر کو تہران سے موصولہ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اولین خواتین پائلٹس میں سے ایک شہرزاد شمس نے آسمان ایئرلائنز کی پرواز کو مشرقی ایران میں واقع مقدس شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر اتارا۔
ایران: اسلامی ملبوسات اور فیشن کا امتزاج
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے پرواز کی روانگی کے مقام کی وضاحت کیے بغیر کہا، ''یہ پہلا موقع ہے جب خواتین مسافروں اور عملے کے ساتھ صرف خواتین کے لیے پرواز مشہد میں اتری ہے۔‘‘ اطلاعات کے مطابق اس پرواز میں 110 مسافر سوار تھے۔
ایک خاص موقع پر علامتی پرواز کا اہتمام
''ایران بانو‘‘ (ایران لیڈی) کی پرواز کے نام سے موسوم یہ طیارہ ایران کے دوسرے سب سے بڑے شہر مشہد کے ہاشمی نژاد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔ یہ ہوائی اڈہ شہر مشہد میں ہے جو شیعہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک ہے اور جہاں امام رضا کا مزار ہے۔
’ایرانی خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی‘
IRNA کے مطابق، مکمل طور پر خواتین پر مشتمل ہوائی جہاز کا مشہد کا یہ سفر پیغمبر اسلام کی دختر فاطمہ الزہرا کی ولادت کی سالگرہ کے موقع پر ہوا۔
ایران کی ہوا بازی کی صنعت میں حالیہ برسوں میں کچھ خواتین پائلٹ بھی شامل ہوئی ہیں تاہم وہاں یہ اب بھی ایک غیر معمولی بات ہے۔ ہے
مقامی میڈیا کے مطابق، اکتوبر 2019 ء میں، پائلٹ نشاط جہانداری اور شریک پائلٹ فوروز فیروزی اسلامی جمہوریہ کی تاریخ میں مسافر پرواز اڑانے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔
ک م/ا ب ا (اے ایف پی)