ایشیا میں Karaoke کے کاروبار میں اضافہ
28 فروری 2011ہانگ کانگ کے ایک بار میں Karaoke مشین کے سامنے ہاتھوں میں مائک تھامے ’کیرن ہو‘ نہایت اونچے سُروں میں اپنا پسندیدہ گیت با آواز بلند گا رہی ہیں۔ ان کا مچایا ہوا شور شرابا کم تھا کہ ان کی سہیلیاں نورا چھنگ اور سوہام لی بھی ان کے ساتھ اس میں شامل ہو گئیں۔
شہر میں پہلے ہی بے تحاشا کھلے ہوئےKaraoke بارز میں ایک اور اضافہ ریڈ ایم آر بھی ہے، جہاں یہ تینوں خواتین موجود تھیں۔ یہ تینوں خواتین ایک اندازے کے مطابق 16سے 34 برس کے ان چھ لاکھ افراد میں شامل ہیں، جو مہینے میں کم از کم ایک مرتبہ لوگوں کے سامنے اچھا یا برا گاتے ہوئے شرمندہ نہیں ہوتیں۔
ایک ریسرچ فرم Synovate Media Atlas کے مطابق صرف ایک شہر میں ہی karaoke کے ذریعے سالانہ 155ملین یورو کا کاروبار ہوتا ہے۔
اس منافع میں اپنا حصہ وصول کرنے کی آرزومند، BMA انویسمنٹ نے دس مقامات پرRed MR کے نام سے karaoke سے لطف اندوز ہونے کے مراکز کھولے ہیں۔31 کمروں پر مشتمل اس karaoke بار میں کھانے اور ڈرنک آرڈر کرنے کے لیے ٹچ اسکرین ٹیبلز موجود ہیں۔
Red MR کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹرLeung Canny اس جگہ کے کامیاب ہونے کے بارے میں بہت پُر امید ہیں۔ ان کے بقول ہانگ کانگ کے باسیوں کو گلوکاری سے عشق ہے۔
کیرن ہو کے مطابق وہ اس جگہ اپنی زندگی کے تمام مسائل اور دباؤ کو بھول جاتی ہیں۔ ان کی سہیلی نورا چھنگ کا کہنا ہے کہ چینی عوام بنیادی طور پربہت خاموش طبع اور سنجیدہ ہوتے ہیں تاہم اس جگہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے خود کو آزاد محسوس کرتے ہیں۔
ریسرچ فرم گلوبل انٹیلیجنس الائنس کے مطابق چین کی بالغ آبادی کا نصف حصہ karaoke سے لطف اندوز ہوتا ہے۔
Matthias Woo ایک ڈائریکڑر ہیں، جن کا ڈرامے Past' 'Remembrance of Karaoke نے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا کہنا ہےکہ مغرب میں ماہر نفسیات موجود ہوتے ہیں تاہم ایشائی لوگ ان پر یقین نہیں رکھتے اس لیے وہ کبھی اپنے مسائل کے بارے میں بات نہیں کرتے۔ ان کے مطابق ان مسائل کو بھلانے یا اپنے اندر پلنے والے منفی یا مثبت جذبات کو ظاہر کرنے کے لیے Karaoke ایک اچھا ذریعہ ہے۔
اس طرح صرف جذبات کا اظہار ہی نہیں کیا جاتا۔ اس موقع پر زبان اورکلچر کی حائل رکاوٹوں کے باوجود نہ صرف اعتماد پیدا ہوتا ہے بلکہ اکثر بڑے بڑے کاروباری ڈیل بھی فیصلہ کن مراحل مین داخل ہوتی ہیں۔
ہانگ کانگ باپٹسٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکڑ میتھیوکا کہنا ہے کہ یہ صرف تفریح کے لیے نہیں کیا جاتا۔ وہ بتاتے ہیں کہ اس موقع پر دراصل یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ جن لوگوں کے ساتھ کاروبار کی شروعات کی جا رہی ہے وہ نشے کی حالت میں کیسا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ ان کے مطابق کاروباری رابطے پیدا کرنے سے پہلے یہ ایک طرح کی رسم یا روایات ہے۔
رپورٹ: عنبرین فاطمہ
ادارت: عدنان اسحق