1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ایشیز سیریز: کیون پیٹریسن کی جگہ آئن بیل ٹیم میں

26 جولائی 2009

انگلش سیلیکٹرز نے پیٹرسن کے زخمی ہونے کے بعد آئن بیل کو ایشیز سیریز کےتیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے منتخب کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Ixg8
انگلش بلے باز کیون پیٹریسن انجیری کے باعث باقی ماندہ ایشیز سیریز میں حصہ نہیں لیں گےتصویر: AP

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین سن دو ہزار نو کی ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران برٹش کھلاڑی کیون پیٹریسن کے زخمی اور پھر سیریز سے باہر ہونے کے بعد اتوار کے دن انگلش سیلیکٹرز نے اس سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے آئن بیل کو تیرہ رکنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ کیون پیٹریسن اپنی انجری کی وجہ سے اب باقی ماندہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Cricketspiel England gegen Indien
امید کی جا رہی کہ انجیری کے باوجود انگلش کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گےتصویر: AP

دوسری طرف ستائیس سالہ بلے باز آئن بیل نے رواں سال فروری سے بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ نہیں لیا ہے لیکن سیلکیٹرز بیل سے کافی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے دو باولرز اسٹیفن ہامرسن اور مونٹی پینسار کو بھی تیرہ رکنی ٹیم میں شامل کیا.

یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ اسٹار انگلش آل راونڈر کھلاڑی اینڈریو فلنٹوف گھٹنے کی انجری کے باوجود جمعرات سے ایجبیسٹن میں شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ اب تک کی ایشیز سیریز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں اور انگلینڈ کو آسٹریلیا پر ابھی تک ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: شامل شمس