1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
میڈیایورپ

ایکس (ٹوئٹر) جعلی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، یورپی یونین

27 ستمبر 2023

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جعلی خبروں کو روکنے کے لیے یورپی یونین کا جو وسیع تر ضابطہ اخلاق ہے، ٹویٹر کے نام سے معروف ایکس کمپنی نے، اس پر ابھی تک دستخط نہیں کیے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4WqQr
ٹوئٹر، ایکس
یورپی کمیشن کی نائب صدر ویرا جورووا نے کہا کہ ''غلط معلومات والی پوسٹس کا سب سے بڑا تناسب ایکس پر'' پایا جاتا ہے۔تصویر: Chris Delmas/AFP

ایک اعلیٰ یورپی اہلکار نے منگل کے روز کہا کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس (ٹوئٹر) جعلی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ یورپی کمیشن کی نائب صدر ویرا جورووا نے کہا کہ ''غلط معلومات والی پوسٹس کا سب سے بڑا تناسب ایکس پر'' پایا جاتا ہے۔

ایلون مسلک ایکس صارفین پر ماہانہ فیس عائد کر سکتے ہیں

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور اشتہاری کمپنیوں پر جعلی خبروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور انہیں روکنے کے لیے یورپی یونین نے، جو وسیع تر ضابطہ اخلاق وضع کیا ہے، ایلون مسک کی کمپنی نے اس پر ابھی تک دستخط نہیں کیے ہیں۔

سوشل میڈیا کے بےجا تصرف سے خودکُشی تک کا سفر

جورووا نے سن 2022 کے ضابطہ اخلاق کی تجدید کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایلون مسک اس کے ''دائرہ اختیار میں'' نہیں ہیں، کیونکہ ان کی کمپنی ضابطہ اخلاق سے باہر ہے۔

پاکستان: کیا ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی میں حکومت کا ہاتھ ہے؟

غلط معلومات یا جعلی خبروں سے متعلق یہ ضابطہ اخلاق ریگولیٹری معیارات کا ایک مجموعہ ہے، جسے گوگل، ٹِک ٹاک، مائیکروسافٹ اور میٹا جیسی کمپنیاں یورپی یونین میں جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اسے پرانے ورژن پر تیار کیا گیا ہے، جو پہلی بار سن 2018 میں شائع ہوا تھا۔

اطالوی سوشل میڈیا صارفین ملکی جج پر برہم

جورووا کا کہنا تھا، ''سخت قانون کے تحت کچھ ذمہ داریاں دی گئی ہیں، لہذا ٹویٹر کے لئے میرا پیغام یہ ہے: 'آپ کو سخت قانون کی تعمیل کرنی ہو گی اور ہم دیکھیں گے کہ آخر آپ کیا کر رہے ہیں۔''

ایکس کے ساتھ الون مسک
جورووا کا کہنا تھا کہ سخت قانون کے تحت کچھ ذمہ داریاں دی گئی ہیں، لہذا ٹویٹر کے لئے میرا پیغام یہ ہے: 'آپ کو سخت قانون کی تعمیل کرنی ہو گی اور ہم دیکھیں گے کہ آخر آپ کیا کر رہے ہیںتصویر: Angga Budhiyanto/ZUMA Wire/IMAGO

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سلوواکیہ میں 30 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات اور پولینڈ میں 15 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی وجہ سے ٹوئٹر پلیٹ فارمز کے آن لائن مداخلت کے خطرات سے نمٹنے کے لیے یہ بات مزید اہم ہو جاتی ہے۔

بھارت کا ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دینے کے الزام سے انکار

روسی ٹرول فیکٹری ڈیجیٹل سوسائٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے

جورووا نے کہا کہ روسی ریاست کے پاس اپنے بیانیے کو پھیلانے کے لیے ''بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کا ایک ملٹی ملین یورو پر مشتمل ہتھیار ہے، جس کا مقصد اندرونی سطح پر روسی عوام کے ساتھ ہی یورپیوں اور باقی دنیا تک اپنی غلط معلومات پہنچانا ہے۔''

انہوں نے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ اس خطرے کو دور کریں کیونکہ انہیں ''امید ہے کہ کریملن اور دیگر کھلاڑی انتخابات سے پہلے سرگرم ہو جائیں گے۔''

گوگل کا کہنا ہے رواں برس جنوری اور اپریل کے درمیان میں، یوٹیوب نے 400 سے زیادہ ایسے چینلز کو ختم کیا ہے، جو روسی-ٹرول فیکٹری 'انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی' سے مربوط ہو کر اپنی موثر کارروائیاں انجام دے رہی تھیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ اس نے بھی اپنی فیکٹ چیکنگ پارٹنرشپس کو اب 26 پارٹنرز تک بڑھا دیا ہے، جو  یورپی یونین کی 22 زبانوں کا احاطہ کرتی ہیں۔  میٹا کی حقائق کی جانچ کرنے والی ٹیم بھی روسی، یوکرین، بیلاروسی زبانوں کے ساتھ ہی دیگر 17 یورپی زبانوں پرمشتمل ہے۔

ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)

ڈیجیٹل دور نے افریقی روحانیت کو بدل کے رکھ دیا