ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان
17 جولائی 2009یہ ڈرامہ بہتر غیرمعمولی مزاحیہ پروگرام کی کیٹیگری کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسے گزشتہ دو سال سے یہ ایوارڈ مل رہا ہے۔ ساتھ ہی اس ڈرامہ کو بہترین مزاحیہ اداکارہ، بہترین مزاحیہ اداکار کی نامزدگی بھی ملی ہے۔
بہترین مزاحیہ اداکار کی کیٹیگری میں ایلک بالڈون کے مقابل فلائٹ آف دی کونکورڈ سے جیمین کلیمنٹ، دی آفس سے اسٹیو کیرل اور ٹواینڈ اے ہاف مین سے چارلی شین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تھرٹی راک کی خالق ٹینا فے ہی ہیں جو اس ڈرامہ کی مرکزی اداکارہ بھی ہیں۔
غیرمعمولی مزاحیہ سیریز کی کیٹیگری کے لئے Entourage، Family Guy، فلائٹ آف دی کونکورڈ، ہاؤآئی میٹ یور مدر، دی آفس اور ویڈز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔Grey Garden سترہ نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ٹی وی پروگرام "Mad Men" کو 16 نامزدگیاں ملی ہیں۔ میڈمین کے خالق میٹ وینر کہتے ہیں کہ ان کے اس ڈرامے کے مصنفین کرداروں میں جان ڈالنے کے لئے بہت محنت سے کام لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر مرتبہ کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ ایک مشکل کام تو ہے ہی۔
میڈ مین کو گزشتہ برس بہتر ڈارمہ کے ایوارڈ ملا تھا۔ اس کی کہانی 1960 کے دہائی کے دور پر مبنی ہے۔ اسے غیرمعمولی ڈرامہ سیریز کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں میڈمین کا بِگ لَو، بریکنگ بیڈ، ڈیمیجز، ڈیکسٹر، ہاؤس اور لوسٹ سے ہے۔
"Into The Storm" کو 14 جبکہ "Saturday Night Live" کو 13 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں۔ ایمی ایوارڈ کی تقریب 20 ستمبر کو لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔