بارش اور کراچی کی مویشی منڈی
بارش نے کراچی کی مویشی منڈی میں کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایک طرف گاہکوں کی کمی جبکہ دوسری جانب موسم نے جانوروں کے مالکان کی مشکلات میں شدید اضافہ کیا۔ کراچی کی مویشی منڈی کے کچھ مہنگے اور خوبصورت جانور
کنگ خان
کنگ خان نامی یہ بکرا گلابی نسل کا ہے۔ گلابی نسل عمومی طور پر پاکستان کے شہر میرپور خاص میں پائی جاتی ہے۔ یہ بھاری بھر کم بکرے عوامی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ اس بکرے کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے۔
اجتماعی قربانی کا رجحان
پاکستان بھر میں جانوروں کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ مختلف شہروں میں اکثر لوگ اجتماعی قربانی کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ترک نسل کا دنبہ
ترکی نسل کے اس دنبے کو مریم کیٹل فارم میں پالا گیا ہے۔ اس خوبصورت دنبے کی دیکھ بھال اور کھلائی پلائی پر ماہانہ 25 سے 30 ہزار کا خرچہ ہوتا ہے۔
خلیفہ پاکستان
اس جانور کا نام خلیفہ پاکستان ہے۔ یہ ساہیوال اور برہمن نسل کا جانور ہے، جسے تیار کرنے میں 5 سال کا وقت لگ جاتا ہے۔ اس جانور کو پالنے پر 50 سے 60 ہزار روپے ماہانہ خرچہ ہوتا ہے۔
سفید سیاہ اور براؤں اونٹ
فلاحی تنظیم جے ڈی سی قربانی کے لیے سفید سیاہ اور براؤں اونٹ لائی ہے، انہیں خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ تاہم جانور کیچڑ میں بیٹھنے پر مجبور ہیں۔
سلطان
سلطان نامی یہ جانور ساہیوال نسل کا ہے اور وزن میں یہ جانور کم و بیش 7 سے 8 من کا ہے۔
کجلہ
یہ کجلہ نسل کی بھیڑ ہے، جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اس نسل کے جانور کو خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لمبے گلابی کان اس کی مقبولیت کی وجہ ہیں۔
کراچی کی رانی
کراچی میں رانی پاکستانی کے نام سے مشہور اس گائی کی اونچائی 57 سینٹی میٹرہے۔ اس کے مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے۔ اسے بادام، پستہ، اخروٹ کھلائے جاتے ہیں۔ اسے دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں۔
گہما گہمی میں کمی
عام طور پر کراچی میں سپر ہائی وے پر لگائی جانے والے منڈی ہر سال بہت زیادہ رش رہتا تھا۔ تاہم اس سال بارش نے اس منڈی کی گہما گہمی کو کافی حد تک محدود کر دیا۔مستقل بارش کی وجہ سے کاروبار بھی بہت متاثر رہا۔