1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

'بدترین جمہوریت اچھی آمریت سے بہتر'

Geelani, Gowhar14 مئی 2008

پاکستان کی مختلف فوجی حکومتوں نے وقتاً فوقتاً ذرائع ابلاغ پر قدغنیں لگائی ہیں اور آزادی اظہار پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں لیکن اس حوالے سے صورتحال جمہوری حکومتوں کے دور میں بھی حوصلہ افزاء نہیں رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/Dzyn
پاکستانی صحافی جیو ٹی وی پر حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےتصویر: picture-alliance/dpa

پاکستان کے صحافتی حلقوں کے خیال میں رواں برس اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کے نتیجے میں نئی قائم ہونے والی پاکستانی حکومت میں آزادی اظہار اور پریس کی آزادی کے حوالے سے صورتحال قدرے بہتر ہوگئی ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنسلٹس کے سیکرٹری جنرل مظہر عباس کہتے ہیں کہ بدترین جمہوریت بھی اچھی آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔