برلن میں نمائش: ’مہاجرین ایک بہت بڑا چیلنج‘
جرمن دارالحکومت میں ’مہاجرین ایک بہت بڑا چیلنج‘ کے عنوان سے تصویروں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش میں اس چیلنج کی مختلف جہتوں کا تصویری اظہاریہ شامل کیا گیا تھا۔
مہاجرین کی زندگی
جرمن فوٹوگرافر ہیرلنڈے کوئلبل نے یہ دستاویزی تصاویر یونان، اٹلی اور جرمنی میں 50 سے زائد پناہ گزینوں کے مہاجر مراکز میں مہاجرین کی روز مرہ کی زندگی کو عکس بند کیا ہے۔
مہاجرین کی خیمہ بستیاں
یونان اور اٹلی کے جزائر پر مہاجرین کی بڑی تعداد کی آمد کے بعد ان کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے کے لیے انہیں ان جزائر پر ہی روکا جاتا ہے۔ مہاجرین کی عارضی رہائش کے لیے عمومی طور پر خیموں یا شیلٹرز کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
منفرد عکاسی
فوٹوگرافر ہیرلنڈے کوئلبل نے یورپ کے ساحلوں پر مہاجرین کی آمد کے بعد کے مناظر کو منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔ اسی تناظر میں مشائل روتھ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ سال یورپی یونین اور ترقی کے درمیان مہاجرین کے سلسلے میں طے کیا جانے والا معاہدہ بہت اہم تھا۔
تصاویر سے رہنمائی
برلن میں دفترِ خارجہ کے دالان میں وفاقی وزیر برائے یورپ مشائیل روتھ نے’مہاجرین، ایک بڑا چیلنج‘ نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مشائل روتھ نے فوٹوگرافر ہیرلنڈے کوئلبل کے فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں پیش کی جانے والی تصاویر یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہیں کہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے مہاجرین کی موجودہ صورت حال کو کیسے بہتر کیا جائے۔
یونان، اٹلی اور جرمنی میں مہاجرین کے مراکز کی حالت
مجموعی طور پر کوئلبل نے ان فن پاروں میں پناہ گزینوں کو خیموں میں پیش آنے والے مسائل پر روشنی ڈالی ہے۔ کوئلبل نے شرکاء کو بتایا کہ یونان اور ااٹلی کے مقبالے میں جرمنی میں پناہ گزینوں کی رہائش گاہ کی صورت حال قدرے بہتر ہے۔
ایک تصویر ایک کہانی
تصاویری نمائش ’مہاجرین ایک بہت بڑا چیلنج‘ میں کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی، اور ذرائع ابلاغ کی طرح ہر سماجی حلقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر شرکاء کا کہنا تھا کہ چند تصویریں صرف ایک لمحہ نہیں بلکہ پناہ گزینوں کی تمام زندگی کی کہانی پیش کرتی ہیں۔