1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

برلینالے میں پہلی جرمن فلم کی نمائش آج ہفتہ کو

12 فروری 2011

وفاقی جرمن دارالحکومت برلن میں جاری 61 ویں بین الاقوامی فلمی میلے برلینالے میں آج ہفتہ کے روز امسالہ فیسٹیول میں شامل پہلی جرمن فلم Schlafkrankheit یا Sleeping Sickness کی نمائش کی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/10G8v
بین الاقوامی فنکاروں پر مشتمل برلینالے کی جیوریتصویر: dapd

یہ فلم معروف جرمن ہدایتکار اُلرش کوئہلر کی بنائی ہوئی ہے، جس میں کیمرون میں کام کرنے والے ایک ایسے جرمن ترقیاتی امدادی کارکن کی کہانی بیان کی گئی ہے، جس کے لیے اس کا اپنا ہی وطن جرمنی اجنبی بن جاتا ہے۔

آج بارہ فروری ہفتہ کے روز امسالہ برلینالے میں گولڈن اور سلور بیئر انعامات کے لیے دوڑ میں شامل اس انگلش فلم کی اولین نمائش بھی کی جا رہی ہے، جس کا نام ہے Yelling to the Sky اور جس کے مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکاروں میں گیبوری سیڈیبے اور معروف گلوکار لینی کراوٹس کی بیٹی زوئے کراوٹس شامل ہیں۔ یہ فلم وکٹوریہ میہونی کی بنائی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ برلینالے 2011ء میں ہفتہ کے روز ترک جرمن فلم پروڈکشن ’’المانیہ، ویلکم ان جرمنی‘‘ کی نمائش بھی کی جا رہی ہے۔

Flash-Galerie Jafar Panahi
ایرانی ہدایتکار جعفر پناہی کو تہران حکومت نے اس فلمی میلے میں شرکت کی اجازت نہیں دیتصویر: DW

دس فروری کو شروع ہو کر مجموعی طور پر دس روز تک جاری رہنے والے اس سال کے برلینالے فلم فیسٹیول میں 12 فروری کو پینوراما پروگرام کے تحت آسکر انعام یافتہ کیون میکڈونلڈ کی قسط وارفلم Life in a Day بھی دکھائی جا رہی ہے۔

اس منصوبے کے تحت گزشتہ برس 197 ملکوں میں شائقین کو یہ دعوت دی گئی تھی کہ وہ اپنی اپنی روزمرہ زندگی میں 24 جولائی کے دن کی مصروفیات اور تفصیلات پر مشتمل دستاویزی فلمیں بنائیں۔ یوں اس مقابلے کے لیے 80 ہزار سے زائد مختصر فلمیں بنا کر انٹرنیٹ ویڈیو پلیٹ فارم یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر دی گئی تھیں۔

Berlinale Berlin 2011 Jury NO FLASH
بھارتی اداکار وہدایتکار عامر خان ایک مباحثے کے دورانتصویر: picture-alliance / schroewig

برلینالے کے پروگرام کے مطابق بارہ فروری ہی کو برلینالے اسپیشل کیٹیگری میں معروف گلوکار اور شہری حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے سرکردہ کارکن ہیری بیلافونٹ اپنی زندگی سے متعلق وہ دستاویزی فلم بھی نمائش کے لیے پیش کر رہے ہیں، جسے Sing Your Song کا نام دیا گیا ہے۔

امسالہ برلینالے میں یوں تو چار سو کے قریب فلمیں دکھائی جائیں گی تاہم اصل مقابلہ ان سولہ فلموں کے درمیان ہو گا، جن میں سے ایک جیوری گولڈن اور سلور بیئر کے اعلیٰ ترین انعامات کے لیے محض دو فلموں کا حتمی انتخاب کرے گی۔

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید