بم دھماکوں کے خوف سے پاکستان نہیں چھوڑیں گے: اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی خاتون
17 مارچ 2008اشتہار
ہفتے کے روز اسلام آباد کے ایک اطالوی ریستوران میں غیر ملکی شہریوں پر ہونے و الے خود کش بم حملے کے بعد غیر ملکی سفارت خانوں نے پاکستان اور خصوصاً اسلام آباد میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ہفتے کے روز اس واقعے میں امریکی اور برطانوی سفارت کاروں سمیت کئی غیر ملکی شہری زخمی اور ایک ترک خاتون ہلاک ہوئی تھیں۔