1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بنگلہ دیشی ساحلوں کے قریب نایاب نسل کی ڈولفنزدریافت

افسر اعوان8 اپریل 2009

ڈولفن کو انسانوں کے بعد سب سے زیادہ زہانت رکھنے والے جانداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ بنگلہ دیش کے ساحلوں کے قریب حال ہی میں نایاب نسل کی ڈولفنز کی ایک بڑی تعداد کا پتہ چلایا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HSsf
سب سے زیادہ جانی پہچانی ڈولفن Bottlenose Dolphin ہےتصویر: AP

نیویارک میں قائم جانوروں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم وائلڈ لائف کنزریویشن سوسائٹی WCS کے مطابق بنگلہ دیشی ساحل کے قریب بڑی تعداد میں نایاب قسم کی ڈولفنز پائی گئی ہیں۔ اس تنظیم کے مطابق یہ ممالیہ بظاہر موسمیاتی تبدیلیوں اور مچھلیاں پکڑنے کے لئے پھیلائے گئے جالوں سے خوفزدہ ہیں۔ ڈبلیو سی ایس کے مطابق Orcas یعنی قاتل وہیل کی نسل سے تعلق رکھنے والی نایاب ڈالفنز جنہیں Irrawaddy ڈالفنز کہا جاتا ہےتقریبا 6 ہزار کی تعداد میں سندر بن کے مینگروو جنگلات کے قریب تازہ پانیوں اور اس سے ملحقہ ساحلوں پر موجود ہیں۔ تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں جدید سائنسی بنیادوں پر تحقیق کے بعد یہ انکشاف ہوا ہے کیونکہ سمندری حیات کے حوالے سے اس علاقے میں اب تک زیادہ تحقیق نہیں کی گئی تھی۔

Neugeborener Delfin mit Mutter
ڈولفن ایک خاص قسم کی صوتی یا آواز کی لہریں خارج کرتی ہیں جس کے انعکاس سے وہ خوراک اور راستے کو تلاش کرتی ہیںتصویر: picture alliance/dpa

ڈولفنز کی دنیا بھر میں 60 کے قریب مختلف قسمیں پائی جاتی ہیں جن میں سے کچھ قسمیں نہ صرف نایاب ہیں بلکہ ختم ہوجانے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ ڈولفنز زیادہ تر تو سمندر میں پائی جاتی ہیں لیکن اس کی کچھ قمسیں ایسی بھی ہیں جو صرف دریائی پانی میں ہی پائی جاتی ہیں۔

امریکی تنظیم وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی کے مطابق اب تک اتنی بڑی تعداد میں اس نایاب نسل کی ڈولفنز اکٹھی ایک ساتھ نہیں پائی گئیں۔ اور اگر پائی بھی گئی ہیں تو ان کی تعداد چند سو سے زیادہ نہیں تھی۔

BdT Neuseeland, Delphin findet neues Zuhause
ڈولفنز کی اب تک 32 مختلف اقسام دریافت ہوچکی ہیںتصویر: AP

ڈولفنز کے بارے میں چند دلچسپ حقائق۔

* ڈولفن ممالیہ جاندار ہے جس کی مادہ اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہے۔

* ڈولفن سطح سمندر سے 260 میٹر کی گہرائی تک تیر سکتی ہے۔

* یہ پانی کے اندر زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک رہ سکتی ہیں، لیکن عام طور پر چند منٹ سے زیادہ کا غوطہ نہیں لگاتیں۔

* ڈولفن ایک خاص قسم کی صوتی یا آواز کی لہریں خارج کرتی ہیں جس کے انعکاس سے وہ خوراک اور راستے کو تلاش کرتی ہیں۔ کسی چیز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے اس طریقے کو ایکو لوکیشن کہا جاتا ہے۔

* ڈولفنز کی اب تک 32 مختلف اقسام دریافت ہوچکی ہیں جن میں پانچ دریائی پانی میں پائی جاتی ہیں۔

* سب سے بڑی ڈولفن قاتل وہیل یا Orca کہلاتی ہے جو 6.1 میٹر تک طویل ہوسکتی ہے۔

* سب سے زیادہ جانی پہچانی ڈولفن Bottlenose Dolphin ہے جو 2.5 سے 2.8 میٹر تک لمبی ہوتی ہے۔

* ڈولفن گرم خون رکھنے والا جاندار ہے اور اسکا اندرونی درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔ اس درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لئے ڈالفن کی جلد کے نیچے ایک خاص قسم کی چربی کی موٹی تہہ ہوتی ہے جسے Blubber کہا جاتا ہے۔

* ایک عام ڈولفن کے دماغ کا وزن 15 سو سے 16 سو گرام تک ہوتا ہےجبکہ ایک عام انسانی دماغ کا وزن 12 سو سے 13 سو گرام تک ہوتا ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ڈالفن انسان سے زیادہ ذہین ہے۔ کیونکہ سائنسدانوں کے مطابق ذہانت کا تعلق دیگر بہت سی چیزوں پر بھی ہوتا ہے۔

* Bottlenose Dolphin زیادہ سے زیادہ 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیر سکتی ہے۔