بچوں پر جنسی حملوں، ریپ کے 160 کیس: مطلوب اطالوی ملزم گرفتار
23 اکتوبر 2020فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں پولیس نے جمعہ تیئیس اکتوبر کے روز بتایا کہ اس 54 سالہ انتہائی مطلوب اطالوی شہری کو گزشتہ جمعے کے روز جرمنی کے ساتھ سرحد کے قریب فرانسیسی شہر اسٹراس برگ کے نواح سے گرفتار کیا گیا۔
امریکی سائنسدان کا ریپ اور قتل: ’مجھ پر جن قابض تھے،‘ ملزم کا بیان
پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم نے کم عمر بچوں پر جنسی حملوں سے لے کر ان کے ریپ تک کے مجموعی طور پر 160 جرائم کا ارتکاب 2000ء میں شروع کیا تھا، جب اس کی عمر 34 برس تھی۔
وہ قانون کی گرفت میں آئے بغیر مسلسل 14 سال تک اپنے گھناؤنے جرائم کا مرتکب ہوتا رہا تھا۔
اپنی کم سن بیٹی کے خلاف دس سال تک جنسی جرائم کا ارتکاب
فرانسیسی پولیس نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس اطالوی شہری کے خلاف صرف جرمنی میں ہی بچوں پر جنسی حملوں اور ان کے ریپ کے 122 واقعات زیر تفتیش ہیں۔
مفرور ملزموں کو تلاش کرنے والی فرانسیسی BNRF بریگیڈ کے مطابق یہ ملزم 2000ء سے لے کر تقریباﹰ ایک دہائی تک مبینہ طور پر خود اپنی ہی بیٹی کو بھی ریپ کرتا رہا تھا۔
بنگلہ دیش نے ریپ کی سزا موت مقرر کر دی
اس کے علاوہ ملزم پر الزام ہے کہ اسی ایک دہائی کے دوران وہ اپنی ایک دوسری گرل فرینڈ کی اس کے سابقہ شریک حیات سے پیدا ہونے والی کم عمر بچیوں کے ساتھ بھی ایسے ہی شرمناک جرائم کا مرتکب ہوتا رہا تھا۔ بی این آر ایف کی طرف سے بتایا گیا کہ ملزم نے اپنے جرائم کا زیادہ تر ارتکاب اپنے خاندانی حلقوں میں ہی مختلف سطحوں پر کیا۔
جرمنی سے فرار ہو کر فرانس
جرمن پولیس نے فرانس کی مطلوب ملزموں کو تلاش کرنے والی بریگیڈ کو اس اطالوی باشندے کے بارے میں اس مہینے کے شروع میں اس وقت خبردار کیا تھا، جب یہ ملزم اپنی گرفتاری سے بچنے کے لیے جرمنی سے فرار ہو کر مشرق فرانس چلا گیا تھا۔
پاکستان: ایک اور زینب کا ریپ اور قتل، سوشل میڈیا پر ردِعمل
ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن یہ تصدیق کر دی گئی پے کہ اسے فرانسیسی شہر اسٹراس برگ کے جنوبی مضافات میں ایک قصبے سے اس کی ایک شریک حیات کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔
اس وقت یہ مبینہ عادی مجرم اسٹراس برگ کے نواحی شہر کولمار کی ایک جیل میں بند ہے، جہاں اس سے ضروری تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس ابتدائی چھان بین کی تکمیل کے بعد فرانسیسی حکام اسے جرمن پولیس کے حوالے کر دیں گے۔
م م / ع ح (اے ایف پی)