بھارتی ارب پتی کا تعلیم کے لئے فلاحی منصوبہ
2 دسمبر 2010عظیم پریم جی فاونڈیشن سے تعلق رکھنے والی خاتون رادھا کرشنن نے اس منصوبے کی جو تفصیلات بیان کی ہیں اس کے مطابق اس رقم کا کچھ حصہ گذشتہ ایک دہائی سے کمپنی کی جانب سے تعلیم کے شعبے کے لئےکئے جانے والے فلاحی کاموں جبکہ باقی حصہ ایک یونیورسٹی کی تعمیر پر خرچ کیا جائے گا۔
رادھا کرشنن کا کہنا ہے کہ عظیم پریم جی فاونڈیشن گزشتہ دس سالوں میں بھارت کے 14 شہروں کے سرکاری اسکولوں پر چھ ارب روپے سے زائد کے اخراجات کر چکی ہے اور اس ایک دہائی میں ہونے والے مثبت تجربات نے اس بات کی شہہ دی ہے کہ ان کوششوں کو بڑے پیمانے پر مزید آگے بڑھایا جائے۔
عظیم پریم جی کوForbes میگزین نے دنیا کے امیر ترین بھارتی افراد کی فہرست میں تیسرے درجے پر رکھا ہے۔ ان کی دولت کا اندازہ 17 ارب ڈالرز لگایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا ادارہِ فنڈ برائے اطفال UNICEF کے سن2009 کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں چھ سے 14 سال کی عمر کے آٹھ ملین بچے اسکول جانے کی عمر ہونے کے باوجود اس سے محروم ہیں۔
رپورٹ: عنبرین فاطمہ
ادارت : عابد حسین