1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

بھینسوں کے کھلے عام دوڑنے کا پاپمپلونا فیسٹول شروع ہو گیا

عابد حسین
8 جولائی 2017

اسپین کے شہر پامپلونا میں بھینسوں کے کھلے عام شہر کی گلیوں میں دوڑنے کے سات روز فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ فیسٹول پامپلونا کے ایک حصے سان فیرمِن میں منعقد ہوتا ہے۔

https://p.dw.com/p/2gBtT
08. Spanien Stierrennen in Pamplona
تصویر: Getty Images/AFP/A. Gillenea

تاریخی ہسپانوی شہر پامپلونا کے علاقے سان فیرمِن کے بازاروں اور گلیوں میں  بھینسوں کے دوڑ کے اس فیسٹول میں اب تک دس افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جا چکا ہے۔ یہ فیسٹول ہر سال چھ جولائی کی دوپہر میں شروع ہوتا ہے لیکن بھنیسوں کے کھلے عام بھاگنے کا سلسلہ سات جولائی کی صبح سے شروع ہو کر چودہ جولائی تک جاری رہتا ہے۔

اس فیسٹول کے سات ایام میں بھینسوں کے کھلے عام بھاگنے کا ایک مرحلہ تین سے پانچ منٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک دن میں مختلف الاوقات پر آٹھ مرتبہ ایک سو کے قریب بھینسوں کو شہر کی تنگ گلیوں میں کھلا چھوڑا جاتا ہے۔

02. Spanien Stierrennen in Pamplona
پامپلونا میں ایک بھینسے نے ایک شخص کو سینگوں پر اٹھا رکھا ہےتصویر: Getty Images/AFP/A. Gillenea

آج آٹھ جولائی بروز ہفتہ کی صبح میں ایک بھینسے نے ایک شخص کی پیٹھ میں سینگ گھونپ دیا اور ایک دوسرے بیل کی سینگوں میں ایک شخص کا بازو آ گیا۔ ان دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں نے بھینسوں کے چنگل سے بچا کر ہسپتال پہنچا دیا۔ سات جولائی سے لے کر اب تک کم از کم دس افراد کو بھینسوں کے سینگوں اور ٹکروں سے شدید ضربیں پہنچی ہیں۔

سان فیرمِن کے بُل فیسٹول کے خلاف جانوروں کے تحفظ کی غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم پیٹا (PETA)  پوری طرح کمر کسے ہوئے ہے۔ کئی سماجی اور ثقافتی ماہرین کو خدشہ لاحق ہے کہ یہ تاریخی فیسٹول اگلے برسوں میں مکمل بندش کا شکار ہو سکتا ہے کیونکہ جانوروں کے تحفظ کی تنظیم کے حق میں عوامی رائے تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ اس تنظیم کا نعرہ ہے’’ بغیر خون کے سان فیرمِن‘۔ اس فیسٹول میں یورپ بھر سے دس لاکھ کے قریب شائقین شریک ہوتے ہیں۔