تائیوان میں زور دار زلزلہ
جمعے اور ہفتے کی نیم شب میں میں تائیوان کے جنوبی شہر تائنان کو ایک طاقتور زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
عمارتیں ترچھی اور ٹیڑھی ہو گئیں
تائنان شہر کی کئی بلند و بالا عمارتیں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد خطرناک حد تک ٹیڑھی اور ترچھی ہو گئی ہیں۔ ان کے گرنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ملبہ ہٹانے میں انسان اور مشینیں شریک
جنوبی تائیوان کے شہر تائنان میں سینکڑوں امدادی ورکرز اور کئی مشینیں زلزلے سے گرنے والی ایک عمارت کا ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
تائیوان کا نیا قمری سال اور زلزلہ
گرنے والی عمارت کے ایک ہال میں نئے قمری سال کی خوشی میں لوگ جمع تھے اور زیادہ تر زخمی بھی اسی ہال میں جاری اجتماع کے شرکاء تھے۔
زخمی ہسپتالوں میں
تائنان میں زلزلے سے گرنے والی ایک عمارت کے ملبے سے چالیس سے زائد زخمیوں کو نکال کر ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔
امدادی کارروائیاں میئر کی نگرانی میں
تائنان شہر کے میئر امدادی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔ شہری انتظامیہ نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کا حکم جاری کر دیا ہے۔
ہلاکتوں کی تعداد کم از کم آٹھ
زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارت میں کم از کم آٹھ انسان جاں بحق ہوئے، جن میں ایک دس روز کی نوزائیدہ بچی بھی شامل ہے۔ کئی چھوٹے بچوں کو ملبے میں سے زندہ باہر نکال لیا گیا ہے۔
متعدد موٹر گاڑیاں بھی تباہ
تائیوان کے شہر تائنان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے پارک کی ہوئی کئی موٹر گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔
کنکریٹ کے ملبے کو ہٹانے میں دشواری
سولہ منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے کو ہٹانے کے لیے بھاری کرینوں کا سہارا لیا جا رہا ہے اور اِس عمل میں کنکریٹ اور فولادی ملبے کو ہٹانے میں مشکلات حائل ہیں۔
کئی خاندان بے گھر
تائنان کی منہدم ہونے والی عمارت میں بانوے خاندان اور اُن کے دو سو چھپن افراد رہائش پذیر تھے۔
قمری سال کا سوگوار آغاز
تائنان میں نئے قمری سال کے آغاز پر پرمسرت تقریبات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے لیکن اِس مرتبہ تائنان کے زلزلے میں ہونے والی ہلاکتوں نے سارے ملک پر سوگواریت طاری کر دی ہے۔
عمارت منہدم ہونے کی وجہ ناقص میٹیریل؟
تائنان شہر کے میئر ولیم لائی کے مطابق یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ منہدم ہونے والی عمارت میں استعمال ہونے والا غیر معیاری اور ناقص تعمیراتی مواد تھا۔