1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

جارج فلوئیڈ کا مقدمہ شروع ہونے سے قبل مذہبی دعائیہ تقریب

29 مارچ 2021

پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جارج فلوئیڈ کے مقدمے کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ایک دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر فلوئیڈ کے خاندان کے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ مقدمہ اٹھائیس مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/3rKfa
Weltspiegel 29.03.2021 | USA | Kerzen zum Gedenken an George Floyd in Minneapolis
تصویر: Brandon Bell/Getty Images

اتوار ستائیس مارچ کی رات منعقد کی جانے والی دعائیہ تقریب میں حقوق کے لیے سرگرم اہم امریکی افراد بھی شریک تھے۔ ان میں خاص طور پر انسانی حقوق کے مشہور رہنما اور مذہبی شخصیت اَل شارپٹن اور شہری حقوق کے وکیل بین کرمپ نمایاں تھے۔ سن 2020 میں جارج فلوئیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں موت نے سارے امریکا اور عالمی سطح پر نسلی تعصب پر مبنی نظام کے خلاف زوردار آوازیں بلند ہوئیں تھیں۔

امریکا: 'پولیس کا عوام کے سامنے جوابدہ ہونا بہت ضروری ہے'

دعائیہ تقریب میں فلوئیڈ کے بھائی کی تقریر

فلونیس فلوئیڈ نے دعائیہ تقریب میں شرکاء سے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی نے پولیس اہلکار کے گھٹنے کے نیچے سے کہا کہ وہ سانس نہیں لے سکتا اور انہوں نے اپنی والدہ کو بھی پکار کر کہا کہ ان کے بچوں کو یہ پیغام ضرور دینا کہ ان کا باپ ان سے بہت پیار کرتا تھا۔

Minneapolis George Floyd Proteste
جارج فلوئیڈ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں موت امریکا اور عالمی سطح پر نسلی تعصب پرمبنی نظام کے خلاف ایک چیخ تھیتصویر: Octavio Jones/REUTERS

فلونیز کے مطابق جارج فلوئیڈ نے جس درد کو برداشت کیا، اس سے شاید ہی کوئی گزرا ہو گا اور نہ ہی کسی نے اتنا دکھ برداشت کیا ہو گا۔ مقتول جارج فلوئیڈ کے بھائی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ انہیں یقین ہے کہ اس ہلاکت میں ملوث پولیس اہلکار کو یقینی سزا ہو گی۔

جارج فلوئیڈ کی ہلاکت، نسل پرستی کے خلاف مذہبی رہنما متحرک

جارج فلوئیڈ کا مقدمہ

افریقی امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھ کر ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کا نام ڈیرک چاووین ہے اور وہ مِنی ایپلس  شہر کی پولیس کا سابقہ اہلکار ہے۔ اس پر غیر ارادی طور پر سیکنڈ ڈگری کے قتل اور تشدد کا الزام عائد کیا جا چکا ہے۔ اس مقدمے کے لیے پندرہ افراد پر مشتمل جیوری کا انتخاب مکمل ہو چکا ہے۔ اس مقدمے کی سماعت کرنے والے جج پیٹر کیحل ہیں۔

Minneapolis George Floyd Offiziersprozess
جارج فلوئیڈ کے مقدمے میں ان کے خاندان کے وکیل بین کرمپ ایک نیوز کانفرنس میںتصویر: Jerry Holt/Star Tribune//AP/picture alliance

جیوری اور سماعت

سماعت کے شروع ہونے پر جج پیٹر کیحل حتمی بارہ رکنی جیوری کے اراکین کا فیصلہ کریں گے۔ وہ جیوری کے لیے دو متبادل افراد کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک شخص کا نام عبوری جیوری میں سے خارج کر دیں گے۔ جیوری کے ابتدائی پندرہ افراد کا انتخاب دو ہفتوں کی رابطہ کاری اور میٹنگوں کے بعد ہوا تھا۔

جارج فلوئیڈ کے قتل کا ملزم سابق پولیس افسر ضمانت پر رہا

جارج فلوئیڈ کے مقدمے کی پہلی پیشی پیر اٹھائیس مارچ صبح نو بجے مقامی وقت پر شروع ہو گی۔ اس مقدمے کی سماعت چار ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بین کرمپ عدالت میں فلوئیڈ خاندان کی نمائندگی کریں گے۔

ع ح ، ک م (اے ایف پی، اے پی)