1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جاپان میں زلزلہ: ایشیائی بازارِ حصص میں بھی جھٹکے

11 مارچ 2011

جاپان میں جمعہ کی صبح ریکٹر اسکیل پر 8.9 کی شدت والے زلزلے کے اثرات ایشیائی بازارِ حصص میں بھی محسوس کیے گئے۔

https://p.dw.com/p/10Xm2
دنیا بھر کے بازارِ حصص متاثر ہوئےتصویر: dpa - Bildfunk

جاپان میں آئے زلزلے سے جہاں وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے وہیں اقتصادی سرگرمیوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے اس ایشیائی ملک میں زلزلے کی خبر نے ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی بھونچال پیدا کردیا۔

ایشیائی بازارِ حصص میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔ ٹوکیو میں شیئرز کی قیمتیں 1.7 فیصد اور ہانگ کانگ میں 1.5 فیصد تک گر گئیں۔ نیوزی لینڈ میں بھی جمعہ کے روز یہی رجحان رہا اور وہاں سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں 1.7 فیصد تک گر گئیں۔

Japan Erdbeben Tsunami
زلزلے اور سونامی سے سینکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہےتصویر: dapd

جاپان میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے یورپی اسٹاک مارکیٹیں بھی نہ بچ  سکیں اور وہاں بھی شدید مندی دیکھی گئی۔ لندن اسٹاک ایکسچینج میں 0.65 اور فرینکفرٹ میں 1.07 فیصد تک کی مندی دیکھی گئی۔ پیرس میں 1.03 فیصد مندی ریکارڈ کی گئی۔

یورپ میں سب سے زیادہ  انشورنس کا شعبہ متاثر ہوا، جس کی وجہ جاپان میں آئے زلزلے کی وجہ سے ان عمارتوں کو پہنچنے والا نقصان ہے، جس کے بارے میں انشورنس کمپنیوں کو فکر ہے کہ انہیں اب انشورنس کی مد میں بھاری ادائیگیاں کرنا پڑیں گی۔

ادھر امریکہ میں بازارِ حصص مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی بحران اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ویسے ہی مندی کا شکار ہے۔ جاپان کی تاریخ کے اس شدید ترین زلزلے سے وہاں بھی شیئرز میں گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ: شامل شمس ⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: مقبول ملک

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید