جب دنیا کے بڑے شہروں میں روشنیوں کے میلے لگتے ہیں
ہر طرف روشنی ہی روشنی کی خواہش کی تکمیل کے لیے دنیا کے بڑے شہروں میں عمارتوں، اشکال اور اجسام کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔ آپ بھی ان تصاویر کے ذریعے روشنیوں کے اس سفر میں شامل ہو جائیے۔
لندن
لندن میں امسال سولہ سے اٹھارہ نومبر کے درمیان دریائے ٹیمز پر روشنی کا میلہ لگے گا جس میں تمام منظر ایک نئی طرز کی روشنی میں بھیگ جائیں گے۔ لندن میں اس سلسلے کا پہلا تہوار سن 2009 میں منقد ہوا تھا۔
نیو اورلیانز
امریکی ریاست لوئزیانا میں سے گزرتے بڑے امریکی دیا مس سسپی کا یہ شہر سن 2018 میں اپنی تین سوویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر رنگ و نور کا ’لونا فیٹے‘ نامی میلہ اِن تقریبات میں سبے اہم ہو گا۔ یہ میلہ سن 2014 سے یہاں باقاعدہ طور پر منایا جاتا ہے۔
سیئول
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں سال میں ایک مرتبہ لاکھوں ایل ای ڈی لائٹوں کو ایک تصوراتی جنگل میں جانوروں اور درختوں کی شکل دی جاتی ہے۔ یہ نظارہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
مونٹریال
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہر سال فروری اور مارچ کے مہینوں میں روشنیوں کی نمائش کی جاتی ہے۔ رواں برس بھی اس میلے میں شریک ہو کر لاکھوں شائقین لطف اٹھایا۔
بالٹی مور
امریکی ریاست میری لینڈ کا بندرگاہی شہر بالٹی مور ہر سال مارچ کے آغاز میں بقعہ نور بن جاتا ہے۔ بندرگاہ کا اندرونی حصہ یہاں سجائے جانے والے روشنی کے آرٹ مظاہروں کے لیے اسٹیج کا کام کرتا ہے۔
فرینکفرٹ
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں دریائے مائن کے کنارے پر ہر دو سال بعد روشنیوں کا فیسٹیول منعقد کیا جاتا ہے۔ سن 2018 میں ’لومینالے‘ نامی یہ میلہ اٹھارہ سے تیئیس مارچ تک جاری رہے گا۔
سڈنی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہر سال جون میں سجائے جانے والے روشنیوں کے اس تہوار میں شائقین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ دیدہ زیب روشنیوں سے بنی اشکال لاکھوں افراد کو مسحور کرتی ہیں۔
یروشلم
موسم گرما میں یروشلم کا قدیمی شہر رنگوں اور روشنیوں سے پُر ہو جائے گا۔ لائٹوں کی تھری ڈی پروجیکشن یہودیوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے نزدیک اِس مقدس شہر کا نظارہ بدل کے رکھ دے گی۔
ماسکو
موسم گرما کے اختتام پر روس کے دارالحکومت ماسکو میں روشنیوں کے سالانہ میلے میں شہر کی بڑی عمارتیں روشنیوں میں ڈوب جاتی ہیں۔ روشنیوں سے کھیلنے والے بین الاقوامی فنکار اس کام کو بڑی خوبی سے انجام دیتے ہیں۔
برلن
ہر سال اکتوبر کے مہینے میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں روشنیوں کے دو تہوار منائے جاتے ہیں۔ ان دونوں موقعوں پر شہر کی تزئین یکسر تبدیل ہو جاتی ہے۔