1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیجرمنی

جرمنی: مسلم شدت پسندی کا شبہ، ایئرپورٹ کے تین اہلکار معطل

23 جولائی 2022

جرمن شہر ڈوسلڈورف کے ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تین افراد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد پر شبہ تھا کہ وہ مسلم شدت پسند ہو سکتے ہیں اور خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/4EYNC
Als erstes Bundesland startet NRW in die Sommerferien
تصویر: Thomas Banneyer/dpa/picture alliance

جرمنی کے ڈوسلڈورف ایئرپورٹ پر کام کرنے والے تین افراد پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ وہ مسلم انتہا پسند ہو سکتے ہیں۔ ان تینوں کو معطل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی زون میں داخل ہونے کے لیے فراہم کردہ اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق تینوں مشتبہ افراد ڈوسلڈورف کے ہوائی اڈے پر براہ راست ملازم نہیں تھے بلکہ وہ ایئرپورٹ پر خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے اہلکار تھے۔

جرمنی کی وفاقی پولیس کے مطابق تفتیش کا سلسلہ تب شروع کیا گیا جب ان تینوں کی ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ 'انگشت شہادت‘ کے ساتھ 'توحید‘ کا نشان دکھا رہے تھے۔ یہ علامت عام طور پر دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹ یا داعش سے وابستہ افراد استعمال کرتے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور تینوں افراد کی شناخت کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق اس واقعے سے قبل پولیس کے پاس ان افراد کو کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔

جرمن ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے ایسے اہلکار، جن کی رسائی سکیورٹی زون تک ہوتی ہے، لازمی طور پر پس منظر کی جانچ پڑتال کے مرحلے سے گزارا جاتا ہے۔

ڈوسلڈورف پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق دو افراد کو خطرناک افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تیسرا شخص فی الوقت چھٹیوں پر ہے اور اس کی واپس کے بعد کارروائی شروع کر دی جائے گی۔

ش ح/ب ج (اے ایف پی)