جرمنی: سب سے زیادہ پھل اور سبزیاں اسپین سے درآمد
30 جولائی 2023گزشتہ سال جرمنی کو ایک چوتھائی یعنی 26 فیصد سے زیادہ پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل اسپین سے ہوئی۔ اس کے بعد جرمنی کے لیے پھلوں اور سبزیوں کا دوسرا سب سے اہم سپلائر نیدرلینڈز تھا جس نے 16 فیصد اور اس کے بعد اٹلی نے جرمنی کے لیے پھلوں اور سبزیوں کی درآمدات میں 9 فیصد حصہ ڈالا۔ مجموعی طور پر، جرمنی نے 2022ء میں تقریباً 6.2 ملین ٹن پھل اور 4.9 ملین ٹن کے قریب سبزیاں درآمد کیں۔
دوسری جانب جرمنی اپنی برآمدات کی مقدار کو برقرار نہ رکھ سکا۔ مضبوط جرمن معیشت نے اسی عرصے میں سبزیوں کے معاملے میں درآمدات کے مقابلے میں 2 ملین ٹن سبزیاں کم برآمد کی گئیں۔ جبکہ پھلوں کے معاملے میں درآمدی سرپلس5.4 ملین ٹن سے بھی زیادہ تھا۔
جرمنی کے لیے اسپین کئی قسم کے پھلوں اور سبزیوں کا اب تک کا سب سے بڑا فراہم کنندہ تھا۔ 79 فیصد نارنجی، نصف سے زیادہ خربوزے، 72 فیصد لیموں اور تمام نیکٹرین اور 67 فیصد آڑو اسپین سے ہی درآمد ہوئے۔ یاد رہے کہ یہ ملک اس وقت خشک سالی کے مسائل سے نبرد آزکا ہے۔ خاص طور سے اس کا جنوبی حصہ شدید گرمی اور غیر معمولی بلند درجہ حرارت سے تپ رہا ہے۔
جرمنی اٹلی سے 33 فیصد انگور، 53 فیصد پالک، 76 فیصد بروکلی اور 87 فیصد سونف درآمد کرتا۔
اطالوی کسان ہی جرمنی کو سیب فراہم کرنے والے سب سے اہم سپلائرز ہیں۔ لیکن جرمنی کی سیب کی فصل کے مقابلے میں یہ صرف ایک معمولی کردار ادا کرتے ہیں۔ جرمن کسان بڑی مقدار میں گاجر، پیاز اور بندگوبھی اُگاتے ہیں۔
ک م / ع ت (ڈی پی اے)