جرمنی میں بھارتی را کے مشتبہ ایجنٹوں کا ٹرائل شروع
21 نومبر 2019اشتہار
جرمنی ميں شہریوں کی جاسوسی سنگين جرم ہے۔ الزامات ثابت ہونے پرملزمان کو دس برس قيد کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
منموہن کے بارے میں خیال ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر یہ کام جنوری دو ہزار پندرہ میں شروع کیا۔ بعد میں جولائی دو ہزار سترہ سے ان کی اہلیہ نے بھی بھارتی انٹیلیجنس کے لیے کام کرنا شروع کر دیا۔
بھارت مخالف سکھ اور کشمیری کمیونٹی کی مخبری کی ان خدمات کے عیوض مبينہ طور پر بھارتی را نے انہیں سات ہزار دو سو یورو ادا کیے۔
فرینکفرٹ کی ایک عدالت میں ان پر مقدمے کا آغاز جمعرات سے شروع ہو رہا ہے۔ مقدمہ بارہ دسمبر تک چلے گا۔
جرمنی ميں جاسوسی سنگين جرم ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو دس برس قيد کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔