1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

28 فروری 2007

جرمنی میں پبلک ٹرانسپورٹ ، ریلوے اسٹیشنوں اور سرکاری عمارتوں میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYHW
تصویر: picture-alliance/dpa

آج برلن میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جولائی2009 سے اٹھارہ سال سے کم عمر نوجوانوں کے پبلک مقامات پر سرعام تمباکو نوشی پر بھی پابندی ہو گی۔ یکم ستمبر سے نافذالعمل ہونے والے اس فیصلے کی ابھی پارلیمنٹ سے منظوری ہونا باقی ہے۔ سگریٹ نوشی کے مخالف حلقوں نے اس فیصلے کو پورپی معیارات سے کم قرار دیتے ہوئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔