1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی: پانچ برسوں میں اٹھارہ لاکھ پناہ کی درخواستیں

23 نومبر 2018

 جرمنی میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں یورپ کے اقتصادی طور پر اس سب سے مضبوط ملک میں 1.8 ملین سے زائد افراد نے پناہ کے لیے درخواستیں دائر کی ہیں۔

https://p.dw.com/p/38ndx
Österreich Deutschland Flüchtlinge bei Passau
تصویر: Reuters/M. Dalder

جرمن روزنامے ’بلڈ‘ میں جمعے کے روز شائع ہوئی ایک رپورٹ میں جو اعداد وشمار دیے گئے ہیں وہ سن 2013 سے سن 2015 تک جرمنی آنے والے تارکین وطن کی تعداد میں انتہائی اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔ سن 2013 میں دائر پناہ کی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ تیئس ہزار پانچ سو اکیاسی تھی جبکہ سن 2015 میں سات لاکھ  تئیس ہزار نو سو اٹھتیس مہاجرین نے پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرائیں تھیں۔ اخبار کے مطابق رواں  برس اب تک جو درخواستیں پناہ کے متلاشیوں کی جانب سے دائر کی گئیں ان کی تعداد کم و بیش اسی سطح پر آ گئی ہے جو سن 2013 میں تھی۔

حکومت مخالف سیاسی جماعت ’فری ڈیموکریٹک پارٹی‘ کے ارکان پارلیمان کے ایک استفسار کے جواب میں حکومت نے بتایا ہے کہ کُل مہاجرین کی قریب ایک تہائی تعداد، یعنی پانچ لاکھ تہتر ہزار کا تعلق شام سے تھا۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر پناہ گزین افغان اور عراقی تھے جن کی تعداد سن 2013 سے بالترتیب دو لاکھ تین ہزار اور ایک لاکھ چھہتر ہزار رہی ہے۔

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے آج ہی جرمن جریدے اشپیگل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فی الحال شام کے کسی بھی حصے میں حالات ٹھیک نہیں لہذا شامی مہاجرین کو ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا۔

ص ح / ع ح ق / نیوز ایجنسی