جرمنی کی جانب سے اردن کو مہاجرین کے لیے امداد کی یقین دہانی
4 اپریل 2018جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے عمان پہنچنے پر کہا کہ اردن کی جانب سے ہزاروں شامی شہریوں کو پناہ دینا متاثر کن اقدام ہے۔ اپنے دورہ روزہ دورہ اردن کے پہلے دن بروز بدھ جرمن وزیر نےکہاکہ بقول دہشت گردی، تشدد اور طاقت کی رسہ کشی کے شکار اس خطے میں اردن ’دانشمندانہ سوچ‘ رکھنے والا ملک ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اردن میں چھ لاکھ سے زائد شامی تارکین وطن کو پناہ فراہم کی گئی ہے۔ تاہم اردن میں ایسے نامعلوم مہاجرین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جن کا سرکاری اعداد و شمار میں کوئی اندراج نہیں ہے۔
شامی مہاجر بچوں کی تعلیم کے لیے لاکھوں ڈالر کی امداد غائب
یمنی جنگ میں شريک ممالک کے لیے جرمن اسلحے کی فراہمی معطل
جرمن دارالحکومت برلن سے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے اردن کو مشرق وسطٰی میں جرمنی کا ایک اہم اتحادی ملک قرار بھی دیا ہے۔ اردن روانگی سے قبل ہائیکو ماس کا کہنا تھاکہ مختلف فریقین طاقت اور اثرروسوخ حاصل کرنے کے لیے اس خطے میں دہشت گردی اور تشدد کا سہارا لے رہے ہیں۔ لہٰذا اس صوتحال میں خطے کے ان ممالک پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جو ایک مثبت حل کے لیے کوشاں ہیں۔
’داعش‘ کی فضائی نگرانی کے لیے جرمن طیارے اب اردن میں
ہائیکو ماس جمعرات تک جاری رہنے والے اس دورے کے دوران مقامی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ داعش کے خلاف قائم بین الاقوامی اتحاد میں شامل ’تین سو‘ جرمن فوجیوں سے بھی ملیں گے، جو اردن میں تعینات ہیں۔ ماضی قریب میں جرمن حکومت نے ترکی میں قائم اپنی فوجی ایئر بیس کو اردن کے شہر ’ال ازراق‘ منتقل کردیا تھا کیونکہ انقرہ حکومت کی جانب سے جرمن سیاسی حکمرانوں کو ترکی میں قائم اس ایئر بیس میں تعینات جرمن فوجیوں تک رسائی دینے سے انکار کیا جاتا تھا۔
ع آ۔ ع ب (ڈی پی اے)