1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستجرمنی

جرمن حکام نے اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر پابندی عائد کر دی

24 جولائی 2024

جرمن حکام نے اسلامک سینٹر ہیمبرگ (آئی زیڈ ایچ) پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے، جسے جرمن انٹیلی جنس حکام ایران اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول سمجھتے ہیں۔ اس سینٹر کا جرمنی میں کتنا بڑا نیٹ ورک ہے؟

https://p.dw.com/p/4ies1
جرمنی میں اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر یہ پابندی آج بروز بدھ کو عائد کی گئی ہے
جرمنی میں اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر یہ پابندی آج بروز بدھ کو عائد کی گئی ہےتصویر: Daniel Bockwoldt/dpa/picture alliance

جرمنی میں اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر یہ پابندی آج بروز بدھ کو عائد کی گئی ہے۔ اس پابندی سے اس سینٹر کے ساتھ ساتھ اس سے منسلک پانچ دیگر تنظیمیں بھی متاثر ہوئی ہے۔ جرمن پولیس اہلکاروں نے آج صبح سویرے ہیمبرگ کی امام علی مسجد کے ساتھ ساتھ جرمنی کی آٹھ دیگر ریاستوں میں میں بھی آئی زیڈ ایچ سے منسلک عمارات کی تلاشی  لی۔

آج صبح درجنوں پولیس اہلکاروں کو ہیمبرگ میں امام علی مسجد، جسے نیلی مسجد بھی کہا جاتا ہے، کا گھیراؤ کرتے دیکھا گیا۔ آئی  زیڈ ایچ کی طرف سے چلائی جانے والی  یہ شیعہ مسجد شمالی جرمن شہر ہیمبرگ کی آلسٹر جھیل کے کنارے پر واقع ہے۔ نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے ایک رپورٹر کے مطابق آج صبح ہی برلن کے ٹیمپل ہوف نامی علاقے میں بھی کئی پولیس اہلکاروں نے ایک شیعہ تنظیم کی عمارت پر چھاپہ مارا۔

پابندی کیوں عائد کی گئی؟

جرمنی کی داخلی انٹیلی جنس سروس نے آئی زیڈ ایچ کو ایک انتہا پسند تنظیم قرار دیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق آئی زیڈ ایچ نے جارحانہ اور عسکری طریقے سے ایرانی ''انقلابی رہنما‘‘ اور نام نہاد ''اسلامی انقلاب‘‘ کے نظریے کو جرمنی میں پھیلایا ہے۔

جرمنی میں اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر یہ پابندی آج بروز بدھ کو عائد کی گئی ہے
جرمنی میں اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر یہ پابندی آج بروز بدھ کو عائد کی گئی ہےتصویر: Daniel Bockwoldt/dpa/picture alliance

جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے شیعہ مسلک کے پرامن  اعمال واضح طور پر متاثر نہیں ہوں گے، ''میرے لیے یہاں ایک واضح فرق کرنا بہت ضروری ہے۔ ہم کسی مذہب کے خلاف کام نہیں کر رہے ہیں۔‘‘

جرمن سکیورٹی اداروں کی سخت گیر اسلام پسندوں پر کڑی نظر، وزیر داخلہ

جرمن وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی زیڈ ایچ ایک انتہا پسند اسلامی تنظیم ہے، جو غیر آئینی اہداف کا تعاقب کرتی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ کے مطابق اس تنظیم کی طرف سے فروغ دیے جانے والے نظریات کا مقصد خواتین کے حقوق، ایک آزاد عدلیہ اور جمہوری جرمن ریاست کو نقصان پہنچانا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا، ''اس کے علاوہ اسلامک سینٹر ہیمبرگ اور اس سے منسلک تنظیمیں (حزب اللہ) کے دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اور جارحانہ سامیت دشمنی پھیلاتے ہیں۔‘‘ جرمنی میں گزشتہ کئی برسوں سے آئی زیڈ ایچ پر پابندی عائد کرنے کے مطالبات کیے جا رہے تھے۔

جرمنی میں اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر یہ پابندی آج بروز بدھ کو عائد کی گئی ہے
جرمنی میں اسلامک سینٹر ہیمبرگ پر یہ پابندی آج بروز بدھ کو عائد کی گئی ہےتصویر: Daniel Bockwoldt/dpa/picture alliance

آئی زیڈ ایچ کا نیٹ ورک کتنا بڑا ہے؟

جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق مجموعی طور پر چار شیعہ مساجد کو پابندی کے حصے کے طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ جرمنی میں تقریباً 150 سے 200 شیعہ سینٹرز موجود ہیں۔ آئی زیڈ ایچ کو یورپ میں تہران کے لیے ایک اہم پروپیگنڈہ مرکز سمجھا جاتا ہے۔ جرمنی کی داخلی انٹیلی جنس سروس کی ریاستی شاخ سن 1990 کی دہائی سے اس تنظیم کی نگرانی کر رہی ہے۔

جرمن حکام کے حزب اللہ کی حامی مشتبہ تنظیم کے خلاف چھاپے

جاری ہونے والے بیان کے مطابق پابندی عائد ہونے کے بعد آٹھ صوبائی ریاستوں میں مجموعی طور پر 53 عمارات کی تلاشی لی گئی ہے۔ آج بڑے پیمانے پر یہ آپریشن  قبل ازیں نومبر میں جرمنی بھر میں تقریباً 50 عمارات کی تلاشی لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ تب نومبر میں بھی آئی زیڈ ایچ سینٹر کی تلاشی لی گئی تھی۔ اس وقت جرمن پولیس کی جانب سے کافی زیادہ مواد ضبط کیا گیا تھا۔

ا ا / ع ت (ڈی پی اے، اے ایف پی)