جرمن حکومت کا بنگلہ دیش کی امداد جاری رکھنے کا اعلان
26 اکتوبر 2011ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بنيادی ڈھانچے کی ترقی کے حوالے سے بھی امور زير بحث آئے اور جرمن چانسلرنے ترقياتی منصوبوں کے ليے بھی بھرپور تعاون کا يقين دلايا ہے۔
شيخ حسينہ واجد نے اتوار سے جرمنی کا تين روزہ دورہ شروع کيا تھا۔
شيخ حسينہ واجد نے یہ بھی کہا کہ جرمنی نے ہميشہ بنگلہ ديش کے ساتھ بھرپور تعاون کيا ہے۔ جرمن چانسلر اينگلا ميرکل نے اس بات کی تصديق کی کہ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بہتری کے حوالے سے بات چيت کی ہے۔
بنگلہ دیشی وزیر اعظم کے اس دورے سے قبل ڈھاکہ ميں حکام کا کہنا تھا کہ ان کے حاليہ دورے کے دوران دونوں ملک گلوبل وارمنگ کے اثرات کا مقابلہ کرنے اور بنگلہ ديش ميں صحت عامہ کی بہتری کے معاہدوں پر دستخط کريں گے۔
بنگلہ دیشی وزير اعظم کے وفد ميں بنگلہ ديش کے صنعتی اور کاروباری افراد بھی شامل ہيں جو بنگلہ ديش ميں سرمایہ کاری کے فروغ کے ليے جرمن تجارتی رہنماؤں سے ملاقاتيں کريں گے۔
رپورٹ: شاہد افراز خان
ادارت: حماد کیانی