جرمنی میں چوبیس ستمبر کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوا۔ گرچہ چانسلر انگیلا میرکل کی جماعت سی ڈی یو اور اس کی سسٹر پارٹی سی ایس یو نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر لیے ہیں تاہم بہت سے تجزیہ کار میرکل کی اس فتح کو مایوس کُن قرار دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈوئچے ویلے کے شعبہ اُردو کی سربراہ کشور مصطفیٰ کی پاکستانی ٹیلی وژن ATV سے گفتگو۔