1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانس ميں الجزائری شہری کا پوليس افسران پر چاقو سے حملہ

8 نومبر 2021

جنوبی فرانس ميں پير کی صبح ايک حملہ آور نے پوليس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر ديا، جسے ناکام بنا ديا گيا۔ حملہ آور نے يہ کارروائی کرتے وقت مبينہ طور پر ’پيغمبر اسلام کے نام پر‘ کا نعرہ لگايا۔

https://p.dw.com/p/42jm4
Frankreich | Polizei in Cannes
تصویر: Mandoga Media/imago images

شمالی فرانس ميں 'فرنچ ريويرا‘ کہلانے والے علاقے کے شہر کن ميں ايک حملہ آور نے ايک پوليس اہلکار پر چاقو کی مدد سے حملہ کيا، جسے ناکام بنا ديا گيا۔ ذرائع ابلاغ پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق اس ملزم نے واردات سے قبل 'پيغمبر اسلام کے نام پر‘ کا نعرہ بلند کيا۔ ديگر ذرائع سے ابھی اس کی تصديق ہونا باقی ہے۔ يہ واقعہ کن ميں پير کے دن پيش آيا۔

حملہ آور، جس کا فی الحال نام ظاہر نہيں کيا گيا ہے، نے کن ميں پوليس اسٹيشن کے باہر کھڑی گاڑی کا دروازہ کھول کر ڈرائيونگ سيٹ پر بيٹھے افسر پر چاقو سے حملہ کيا۔ پھر اس نے دوسرے پوليس افسر پر بھی چاقو سے وار کيے ليکن اس وقت تک ايک تيسرے پوليس والے نے فائرنگ کھول دی تھی۔ بی ايف ايم ٹی وی اور نیس ماٹن نامی اخبار کے مطابق حملہ آور نے يہ کارروائی کرتے وقت 'پيغمبر اسلام کے نام پر‘ کا نعرہ لگايا۔

مذکورہ پوليس افسر حملے ميں زخمی بھی نہيں ہوا۔ وہ بلٹ پروف ويسٹ پہنے ہوئے تھا، جس کی وجہ سے وہ کسی بھی زخم سے مکمل طور پر بچ گیا۔ فرانسيسی وزير داخلہ نے پوليس افسر کے صحيح سلامت ہونے کی تصديق کر دی ہے۔ واقعے کے بعد فرانسيسی وزير خارجہ نے کن کا دورہ کيا اور کہا، ''ہم آج سکون کا سانس لے سکتے ہيں۔ گو کہ نفسياتی طور پر ہميں دھچکا لگا ہے مگر کوئی بھی پوليس اہلکار زخمی نہ ہوا۔‘‘ دوسری جانب حملہ آور کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ جائے واقعہ پر موجود ديگر پوليس اہلکاروں نے جب يہ منظر اپنی آنکھوں ديکھا، تو انہوں نے حملہ آور پر گولياں برسائيں جس سے وہ شديد زخمی ہو گيا۔

حجاب کے حق میں یورپی مہم فرانس کی طرف سے تنقید کے بعد منسوخ

الجزائر کے شہریوں کا قتل عام فرانس کے ’ناقابل معافی جرائم‘: ماکروں

فرانس اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ مفادات کون سے ہیں؟

ابتدائی تفتيش سے پتا چلا ہے کہ ملزم الجزائر کا شہری ہے جس کے پاس اٹلی کا ريزيڈنس پرمٹ ہے۔ يعنی وہ فرانس ميں جائز طور پر سفر کر کے پہنچا تھا۔ اس کا کوئی سابقہ ريکارڈ بھی نہيں اور اسی وجہ سے وہ حکام کی نگرانی ميں نہ تھا۔

جنوبی فرانس ميں يہ حملہ ايک ايسے موقع پر کيا گيا، جب صدر ايمانوئل ماکروں اپنے ووٹروں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوششوں ميں ہيں کہ ان کی حکومت کو ملکی سلامتی اور جرائم کی صورت حال پر مکمل کنٹرول ہے۔ فرانس ميں چھ ماہ بعد انتخابات ہونے والے ہيں، جن ميں امکان ہے کہ انتہائی دائيں بازو کی قوتيں اور قدامت پسند جماعتوں سے ماکروں کو سخت چيلنج ملے گا۔  ماکروں اس بار صدارت کی دوسری مدت کے خواہاں ہيں۔

فرانس ميں کن کا شہر بالخصوص اپنے عالمی شہرت يافتہ سالانہ فلم فيسٹول کی وجہ سے معروف ہے۔

يہ امر اہم ہے کہ يہ حملہ ايک ايسے وقت پر ہوا ہے، جب پيرس ميں نومبر سن 2015 ميں کيے گئے دہشت گردانہ حملے میں زندہ بچ جانے والے اکلوتے ملزم صالح عبدالاسلام کے خلاف بھی مقدمہ جاری ہے۔ اسلامک اسٹيٹ کے اس حملے ميں 130 افراد مارے گئے تھے۔

ع س / ع ح (روئٹرز)