دنیا بھر میں ’سپر مُون‘ کے دلفریب نظارے
تاریک راتوں کو روشن کرنے والا خوبصورت چاند پیر چودہ نومبر کو ’سپر مُون‘ بننے والا ہے۔ یہ سن انیس سو اڑتالیس کے بعد سے اب تک زمین کے قریب ترین آنے والا پورا چاند ہو گا۔ اگلا سپر مُون سن دو ہزار چونتیس میں دکھائی دے گا۔
سپر مُون بننے سے پہلے کا حسن
تیرہ نومبر 2016ء کی رات امریکا میں دریائے میسوری کے کنارے واقع شہر کینساس سٹی کی پاور اینڈ لائٹ بلڈنگ کے عقب سے طلوع ہوتا ہوا چاند سپر مُون بننے سے پہلے کے اپنے حسن کے ساتھ۔
سپر مُون بننے کی تیاری
مصر میں روشن تر چاند کا ایک نظارہ جس کے پیش منظر میں اس علاقے سے گزرنے والے ایک مقامی شہری کا عکس بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین اس حالت کو چاند کی سپر مُون بننے کی تیاری کا نام دیتے ہیں۔
چاند کے ساتھ جھولے
برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک میلے کا منظر، جہاں لوگ سپر مُون کے مکمل نظارے سے صرف ایک شام قبل چاند کی غیر معمولی خوبصورتی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
جرمنی میں سپر مُون کیسا ہو گا؟
جرمنی میں ہاناؤ شہر کے ایک قریبی قصبے میں چرچ کے سامنے سپر مُون کی مکمل جلوہ گری سے ایک شام پہلے کا عکس۔
چاند کا دلکش نظارہ
برطانیہ میں گلاسٹن بری کے مقام پر ایک چرچ ٹاور کے قریب سپر مُون بننے سے ایک شام پہلے کے چاند کے انتہائی خوبصورت منظر کو دیکھنے کے لیے لوگ جمع ہیں۔
ہوائی جہاز اور چاند
نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کی فضا میں سپر مُون سے ایک رات پہلے کا منظر، چاند کے سامنے سے ایک ہوئی جہاز گزر رہا ہے۔
ہر کوئی منتظر
برطانوی شہر لندن کے وسط میں مشہور زمانہ ’لندن آئی‘، اس کے پیچھے وہ چاند، جس کے سپر مُون بننے کا ہر کوئی منتظر ہے اور ’چاند کے بیچ‘ میں سے گزرتا ایک ہوائی جہاز۔