دو ہزارواں ٹیسٹ: بھارت کو پہلی اننگز میں 457 رنز درکار
23 جولائی 2011لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری کرکٹ کی تاریخ کا دوہزارواں ٹیسٹ میچ دراصل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کا 100واں ٹیسٹ بھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچز کی سیریز کا یہ پہلا میچ ہے۔
اس ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے اپنی پہلی اننگز میں 17 رنز بنائے۔ دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا، تو بھارتی اوپنر ابھیناؤ موکنڈ آٹھ جبکہ گوتم گھمبیر سات رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 474 رنز بناکر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ انگلینڈ کے بیٹسمین کیون پیٹرسن نے دو سو دو رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
لارڈز کا میدان عام طور پر بیٹسمینوں کے حق میں قرار دیا جاتا ہے۔ وہاں گیند زیادہ اچھلتی نہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم اس وقت سر فہرست ہے جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے، جو دوسرے نمبر کی ٹیم جنوبی افریقہ سے محض ایک پوائنٹ ہی پیچھے ہے۔
رپورٹ: افسر اعوان
ادارت: عاطف توقیر