دو ہزارواں کرکٹ ٹیسٹ جاری ہے
22 جولائی 2011انگلینڈ کی اننگز جاری ہے۔ پہلے دِن کے اختتام پر میزبان ٹیم دو کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو ستائیس رنز بنائے۔
اس مقابلے کے بعد انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کی تعداد ایک سو ہو جائے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان اینڈریو اسٹراؤس کا کہنا ہے: ’’دونوں ہی ٹیمیں اچھی ہیں ، اس لحاظ سے میچ کو اہم خیال کیا جانا ناگزیر ہے۔‘‘
یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی طاقت اور کمزوریوں سے آگاہ ہیں۔ بھارتی بیٹسمین اپنی ٹیم کا مثبت پہلو ہیں جبکہ اچھے بیٹسمینوں اور بولروں کی موجودگی میں انگلینڈ کی ٹیم متوازن ہے۔
لارڈز کا میدان عام طور پر بیٹسمینوں کے حق میں قرار دیا جاتا ہے۔ وہاں گیند زیادہ اچھلتی نہیں۔
انگلینڈ اور بھارت کے درمیان آج سے شروع ہونے والا یہ میچ چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم اس وقت سر فہرست ہے جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہے، جو دوسرے نمبر کی ٹیم جنوبی افریقہ سے محض ایک پوائنٹ ہی پیچھے ہے۔
رپورٹ: ندیم گِل/خبر رساں ادارے
ادارت: امتیاز احمد