1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راولپنڈی ایکسپریس آخری اسٹاپ کے قریب

17 مارچ 2011

پاکستان کے مشہور تیز بالر شعیب اختر نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان پریس کانفرنس میں کردیا ہے۔ شعیب اختر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو گزشتہ روز مطلع کیا تھا۔

https://p.dw.com/p/10axo
شعیب اختر: فائل فوٹوتصویر: DW

بھرپور فارم کے دنوں میں انتہائی تیز گیند پھینکنے والے شعیب اختر کرکٹ کی دنیا میں راولپنڈی ایکپریس کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ وہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے علاقے پوٹھوہار کے اہم شہر راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی باعث ان کو راولپنڈی ایکسپریس کا نام دیا گیا تھا۔ شعیب اختر کے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز سن 1997 میں ہوا تھا۔

اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے ٹیم کو انہوں نے آگاہ کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے سری لنکا میں ٹیم کی انتظامیہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور اس میں اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا۔

سن 2003 کے ورلڈ کپ میں ایک سو میل کی رفتار سے گیند پھینکنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ان کا بالنگ کروانے کا انداز بھی انتہائی نرم انداز تھا۔ ان کا پاؤڈ نیچے سے بالکل ہموار یعنی وہ فلیٹ فٹ ہیں اوراس باعث وہ اسمُوتھ رن اپ کے حامل تھے۔

Shoaib Akhtar Pakistan Cricket Akademie
شعیب اختر: فائل فوٹوتصویر: AP

گزشتہ تیرہ سالوں پر محیط شعیب اختر کا پروفیشنل کیریئر جاری ورلڈ کپ کے بعد اپنی منزل کو پہنچ جائے گا۔ اس عرصے میں کل 46 ٹیسٹ میچوں میں وہ 178 وکٹیں حاصل کرنے میں کامباب رہے۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ بنگلور میں سن 2007 میں کھیلا تھا۔ ایک روزہ میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد247 ہے۔

شعیب اختر کا پروفیشنل کیرئر کئی مسائل اور تنازعات سے عبارت رہا ہے۔ پابندی کے شکار محمد آصف کے ساتھ شعیب اختر بھی سن 2006 میں ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہے تھے۔ اس کے نتیجے میں دو سالہ پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا جسے بعد میں اپیل کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا۔

شعیب اختر کو اپنے تیرہ سالہ کیریئر کے دوران کئی بار فٹ نس کے مسائل کا بھی سامنا رہا۔ اسی وجہ سے وہ سن 2007 کے ورلڈ کپ میں شامل نہیں کیے گئے تھے۔ ان کے علاوہ وہ کئی تنازعات کا مرکزی کردار بھی تھے۔ محمد آصف کو بلا مارنے کی پاداش میں انہیں تیرہ ایک روزہ میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موجودہ ورلڈ کپ کے دوران بھی شعیب اختر ڈسپلن کے مسائل کا شکار ہیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں