رواں برس کی بہترین وائلڈ لائف تصاویر
رواں برس اس تصویری مقابلے میں پچانوے ملکوں کے پچاس ہزار فوٹو گرافروں نے حصہ لیا۔ فائنل میں کامیاب فوٹو گرافر کا اعلان اٹھارہ اکتوبر کو کیا جائے گا۔ چند بہترین تصاویر پر ایک نظر۔
ناروے کے پانیوں میں قاتل وہیل اپنے شکار کے انتظار میں ہے جبکہ قریب ہی ماہی گیروں کی ایک کشتی کھڑی ہے۔
گولڈن لنگور کی یہ تصویر بھارت کے شمال مشرق میں واقع ایک جزیرے پر لی گئی۔ عمومی طور پر اس جانور کا بسیرا اونچے درختوں پر ہوتا ہے۔
ہوائی کے آتش فشاں کی یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی، جب اُس کے پھٹنے کی وجہ سے فوٹو گرافر کے پاؤں تلے زمین کانپ رہی تھی۔
اس تصویر میں دو قسم کی مچھلیاں ہیں۔ مچھلیوں کی یہ دونوں اقسام جب بھی ایک ساتھ سفر کرتی ہیں تو ایک قسم کی مچھلیوں کا رنگ گہرا اور دوسری قسم کی مچھلیوں کا رنگ انتہائی ہلکا ہو جاتا ہے۔
مے فلائی نامی ان مکھیوں کی یہ تصویر ہنگری کے ایک دریا پر اتاری گئی۔ یہ مکھیاں لاروے سے نکلتے ہی آسمان کی طرف اڑنا شروع ہو جاتی ہیں اور ان کی تصویر بنانا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
بلغاریہ کے پہاڑی علاقے میں پائی جانے والی یہ چڑیا اس بات سے بے خبر ہے کہ اس کا اپنا رنگ اردگرد کے ماحول کو کس قدر خوبصورت بنا رہا ہے۔
جنوبی افریقہ میں ایک شیر پینگولین نامی جانور سے کھیل رہا ہے۔
ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے کہ کوئی لومڑی شہر میں نظر آئے۔ یہ تصویر برطانوی شہر برسٹل کے مضافات میں لی گئی۔
یہ تصویر اسپین کے ایک پرانے اور غیر آباد گھر میں لی گئی۔ ایک ٹوٹے ہوئے شیشے سے باہر نکلتی ہوئی یہ چمگادڑ اپنی خوراک یعنی کیڑوں کی تلاش میں ہے۔
چڑیا کی یہ انتہائی خوبصورت تصویر جنوبی افریقہ میں لی گئی۔ ایک ایسا منظر، جو عام آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکتا۔