1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

روجر فیڈرر فرنچ اوپن سے آؤٹ

2 جون 2010

عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سویڈئش کھلاڑی رابن سوڈرلنگ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد فیڈرر کو تین چھ، چھ تین، سات پانچ اور چھ چار سے شکست سے دوچار کیا۔

https://p.dw.com/p/NfEf
تصویر: AP

دفاعی چیمپئین اورعالمی نمبر ایک روجر فیڈرر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ سویڈئش کھلاڑی رابن سوڈرلنگ نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد فیڈرر کو تین چھ، چھ تین، سات پانچ اور چھ چار سے شکست سے دوچار کیا۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں Chatrier کورٹ پر کھیلا گیا یہ میچ بارش کی وجہ سے بھی متاثر ہوا، تاہم سوڈرلنگ نے اپنا تسلسل برقرار رکھا اور سولہ مرتبہ گرینڈ سلیم کا اعزاز جیتنے والے فیڈرر کو پریشان کر دیا۔

Roger Federer
گزشتہ برس سوڈرلنگ کو فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست دے کر فیڈرر ٹائٹل اپنے نام کر پائے تھےتصویر: dpa

عالمی نمبر پانچ پچیس سالہ سوڈرلنگ نے مقابلہ اپنے نام کرنے کے بعد کہا :’’ میں بہت پراعتماد طریقے سے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے آیا تھا اور آج میں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔‘‘

شکست کے بعد فیڈرر نے اپنے حریف کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’میں حد درجہ مایوس ہوا ہوں، میرا خیال ہے کہ میں نے کوئی برے کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا اور اس لئے مجھے اس ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر زیادہ پریشانی نہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا:’’ میرے حریف نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔‘‘

سوڈرلنگ اب سیمی فائنل میں چیک جمہوریہ کے تھوماس بیردش کے مد مقابل ہوں گے۔ تھوماس نے کوارٹر فائنل میں روسی کھلاڑی میخائیل یوژنی کو شکست دی تھی۔ عالمی نمبر پندرہ بیردش نے عالمی نمبر گیارہ کو ایک آسان مقابلے کے بعد چھ تین، چھ ایک اور چھ دو سے شکست دی۔

رپورٹ : عاطف بلوچ

ادارت : عاطف توقیر

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں