روسی مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد ہلاک
11 فروری 2018خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ طیارہ آج اتوار 11 فروری کو روسی دارالحکومت ماسکو کے دومادودیوو ایئرپورٹ سے اڑنے کے کچھ دیر بعد ہی گِر گیا۔ اننتونوف اے این 148 یہ طیارہ روسی کی ملکی ساراتوف ایئرلائنز کی ملکیت تھا اور یہ ماسکو سے اورسک نامی شہر روانہ ہوا تھا۔
اے ایف پی کے مطابق یہ طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی یہ ماسکو کے مضافات میں رامنسکی نامی علاقے میں گِر کر تباہ ہو گیا۔ روسی خبر رساں اداروں کے مطابق اس جہاز پر 65 مسافر جبکہ عملے کے چھ افراد سوار تھے۔
روسی نیوز ایجنسی تاس نے ایمرجنسی سروسز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس مسافر جہاز پر سوار تمام 71 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ان نیوز ایجنسیوں نے آرگونوو نامی گاؤ کے رہائشی ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نے آسمان سے آگ کے ایک گولے کو گرتے ہوئے دیکھا۔ قبل ازیں روسی ایمرجنسی سروسز کے ایک ذریعے نے ملکی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کو بتایا کہ اس پر سوار تمام 71 افراد کے بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ انٹرفیکس کے مطابق جہاز کا ملبہ ایک بڑے علاقے پر پھیلا ہوا ہے۔