روشنیوں کے حیران کن ڈیزائن
دنیا کے بڑے بڑے شہروں میں روشنیوں کے تہوار مقبولیت حاصل کرتے جا رہے ہیں۔ چوک، سڑکیں، پل اور عمارتیں کسی دوسری دنیا کا حصہ محسوس ہوتی ہیں۔ ایک نظر روشنیوں سے سجے فن پاروں پر۔
فرینکفرٹ
بینکوں کہ وجہ سے مشہور اس شہر کے بیچوں بیچ دریائے مائن گزرتا ہے جبکہ تیرہ سے اٹھارہ مارچ دو ہزار سولہ تک بلندو بالا روشن مجمسے افق پر رنگ بکھیر دیں گے۔ اس شہر میں یہ میلا ہر دو سال بعد سجتا ہے۔
بالٹیمور
اٹھائیس مارچ سے تین اپریل تک امریکی ریاست میری لینڈ کا شہر بالٹیمور عروس البلاد میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ بندرگاہ کے اندرونی حصے کو ایک ایسا اسٹیج بنا دیا جاتا ہے، جہاں روشنیوں سے بنے آرٹ کے نمونے پیش کیے جاتے ہیں۔
سیئول
لاکھوں ایل ای ڈی روشنیوں کی مدد سے درختوں اور جانوروں کے مجسمے ایک غیر حقیقی جنگل کا منظر پیش کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں ہر سال اس میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
ماسکو
روس کے شہر ماسکو میں ہر سال موسم گرما کے اختتام پر لائٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لائٹ آرٹسٹ عمارتوں کو دلفریب رنگوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔
لندن
برطانیہ میں رواں برس پہلی مرتبہ لیومئیر لندن فیسٹیول کے دوران دریائے ٹیمز کے شہر کی بڑی عمارتوں کو نئی روشنیوں میں دیکھا جا سکے گا۔
یروشلم
پچیس مئی سے دو جون دو ہزار سولہ تک یروشلم کا قدیمی حصہ بھی جگمائے گا۔ تھری ڈی لائٹ منصوبے کی مدد سے یہودیوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کا مرکز کا سمجھے جانے والے اس شہر کے بارے میں نقطہ نظر تبدیل کیا جائے گا۔
نیو اورلینز
سن دو ہزار اٹھارہ میں امریکی ریاست مسیسیپی کا یہ شہر اپنی 300ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ روشنیوں کی مدد سے سجاوٹ تقریباب کا مرکزی حصہ ہو گی۔ یہ شہر سن دو ہزار چودہ سے لائٹ فیسٹیول کا انعقاد کرتا آ رہا ہے۔
گینٹ
بیلجیئم کے شہر گینٹ میں ہونے والے سالانہ لائٹ فیسٹیول میں پانچ لاکھ سے زائد افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس میلے کا انعقاد ہر تیسرے برس کیا جاتا ہے۔ سن دو ہزار پندرہ میں لائٹ آرٹ ڈیزائنروں کی طرف سے چوالیس نمونے پیش کی گئے تھے۔
مونٹریال
ہر سال فروری اور مارچ میں کینیڈا کے اس شہر میں حیران کن لائٹ شو پیش کیے جاتے ہیں۔ رواں برس دس لاکھ سے زائد افراد نے یہ شو دیکھے اور ان سے لطف اندوز ہوئے۔
برلن
اکتوبر کے مہینے میں جرمنی کے دارالحکومت میں روشنیوں کے دو تہواروں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس رنگا رنگ میلے کو دیکھنے کے لیے جرمنی بھر سے لوگ وہاں پہنچتے ہیں۔
سڈنی
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والا لائٹ فیسٹیول ہر سال مزید مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ گزشتہ برس اس تہوار میں تقریبا سترہ لاکھ افراد نے شرکت کی تھی۔ رواں برس اس کا انعقاد ستائیس مئی سے اٹھارہ جون تک جاری رہے گا۔