رونی کی غیر موجودگی نئے کھالڑیوں کے لئے موقع ہے، لمپارڈ
12 اکتوبر 2009مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹار اسٹرائیکر رونی اپنی کلائی پر چوٹ کے باعث بدھ کو بیلاروس کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ لمپارڈ نے رونی کی غیر موجودگی کو ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کا ایک نیا موقع قرار دیا۔
لمپارڈ نے کہا کہ انگلش ٹیم کو رونی کے بغیر بھی اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ٹیم اس وقت بھی اچھی کارکردگی دکھا سکے جب رونی ٹیم کے ساتھ موجود نہ ہوں۔ انہوں نے کہا: ’’انگلش ٹیم میں اور بھی بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو ایک موقع کے منتظر ہیں۔‘‘
رونی نے گزشتہ ہفتے بھی یوکرائن کے خلاف گول کرکے انگلش ٹیم کی ایک صفر سے جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم بدھ کو ہونے والے میچ میں اب ان کی جگہ اسٹیون گیرارڈ کے ٹیم شامل کیا جانے کا امکان ہے، جس کے بعد انگلینڈ کے ٹیم میں وہ اور ایمیل ہیسکی فارورڈ پوزیشن پر کھیلیں گے۔
چیلسی کے اسٹار کھلاڑی فرانک لمپارڈ نے اپنے کلب اور انگلینڈ کی جانب سے حالیہ سیزن میں اب تک آٹھ میچ کھیلے ہیں، جن میں وہ ایک گول بھی نہیں کرسکے۔ اپنی خراب پرفارمنس کے بارے میں انہوں نے بس اتنا کہا کہ ’’بعض دفہ گول نہیں کر پاتے۔‘‘
رپورٹ: انعام حسن
ادارت: عدنان اسحاق