میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری مبینہ ریاستی کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے متعدد شہروں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اتوار کے دن کراچی اور پشاور میں مذہبی جماعتوں نے بڑے بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا، جس دوران پاکستانی حکومت اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ میانمار میں روہنگیا کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر فوری اقدامات کیے جائیں۔