1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سدھو کی طرف سے مودی کے لیے ’جادو کی جپھی‘

9 نومبر 2019

بھارت اور پاکستان کے درمیان کرتار پور کوریڈور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ اور نوجوت سدھو سمیت اہم سکھ شخصیات کرتار پور پہنچی ہوئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/3Sk8u
ںوجوت سنگھ سندھو (فائل فوٹو)تصویر: Getty Images/AFP/A. Ali

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور کوریڈور کا افتت‍اح کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اس کوریڈور کا افتتاح کرتے ہوئے بھارتی زیر انتظام کشمیر میں وہاں کی عوام کے ساتھ جاری ناروا سلوک کا بھی ذکر کیا۔

افتتاحی تقریب میں شریک بھارت کے سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوریاں کم کرنے کا باعث بنے گا۔

Pakistan und Indien Eröffnung Sikh Pilgerweg in Kartarpur
بابا گورو نانک کے سن 1504 میں تعمیر کردہ  گوردوارے کی زیارت کے لیے پہنچنے والے گروپ میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بھی شامل ہیں۔تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

خیال رہے کہ سدھو کا تعلق بھارت کی اس وقت حکمران ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اہم ترین اپوزیشن جماعت کانگریس سے ہے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سدھو نے کرتار پور کوریڈور کے قیام پر نہ صرف نہایت پرجوش انداز میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا بلکہ اس موقع پر انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ اس پیشرفت پر نریندر مودی کو معانقہ کر کے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے  وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کے تناظر میں کہا کہ وہ محبتیں بانٹنے کے قائل ہیں۔ خیال رہے کہ سدھو کی طرف سے پاکستانی فوجی سربراہ سے گلے ملنے کے معاملے کو بھارت میں کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی 'جادو کی جپھی‘ دینے کی خواہش مند ہیں۔ تاکہ کرتار پور کوریڈو کے خواب کو حقیقت بنانے میں ان کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔

Pakistan und Indien Eröffnung Sikh Pilgerweg in Kartarpur
بھارت سے سینکڑوں سکھوں کا پہلا گروپ پاکستانی علاقے کرتار پور میں موجود گورونانک کے گردوارے کی زیارت اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچا ہے۔تصویر: Getty Images/AFP/A. Qureshi

بھارت سے سینکڑوں سکھوں کا پہلا گروپ پاکستانی علاقے کرتار پور میں موجود گورونانک کے گردوارے کی زیارت اور افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچا ہوا ہے۔  بابا گورو نانک کے سن 1504 میں تعمیر کردہ  گوردوارے کی زیارت کے لیے پہنچنے والے گروپ میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ بھی شامل ہیں۔