1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سری نگر کے نواح میں حملہ، دو بھارتی فوجی ہلاک

25 مارچ 2021

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں شدت پسندوں کے ایک حملے میں کم از کم دو بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہوگئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/3rAhq
Indische Soldaten
تصویر: picture-alliance/AA/F. Khan

بھارت کے نیم فوجی دستوں کے ایک افسر کشور پرشاد نے اس حملے کو 'ہٹ اینڈ رن‘ یعنی 'حملہ کرکے فرار ہوجانے‘ کا واقعہ قرار دیا۔ اس حملے میں کم از کم دو فوجی زخمی بھی ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پاک بھارت افواج کا جنگ بندی پراتفاق: مبصرین کا محتاط رد عمل

کشیدگی میں کمی کوششیں

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب بھارت اور پاکستان میں کشیدگی کی کمی کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت نے تعاون پر زور دیا ہے۔ پچھلے ماہ کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر تعینات دونوں ملکوں کے فوجی کمانڈروں نے جنگبدی کا احترام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

بھارتی فوجی دستوں پر تازہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ مرکزی شہر سرینگر کے نواحی علاقے میں معمول کی گشت پر تھے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے فوج کی دو بکتربند گاڑیوں کو گھیر کر دونوں اطراف سے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

پاکستان اور بھارت دوستی کی جانب بڑھ رہے ہیں

حملہ آوروں کی تلاش

پیرا ملٹر فوج کے ترجمان اوم پرکاش تیواڑی کے مطابق اس حملے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں اضافی نفری روانہ کر دی گئی ہے، جس میں فوجی اور پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

IWMF 2020 Preisträgerin Masrat Zahra, Fotojournalistin | Bild aus Kaschmir, Indien, 2019
حملے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں اضافی نفری روانہ کر دی گئیتصویر: picture-alliance/Zuma/Masrat Zahra

حکام کی طرف سے حملے کے مقام کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ جس سڑک پر حملہ کیا گیا وہ ایک مصروف شاہراہ بتائی جاتی ہے اور اس کی باقاعدہ نگرانی بھی کی جاتی ہے۔

ابھی تک کسی عسکری گروپ نے اس حملے کی ذ‌مہ داری قبول نہیں کی۔

ماضی کو دفن کرکے بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری، پاکستانی آرمی چیف

الزام تراشی

سن 1989 سے کشمیری عسکریت پسند بھارتی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں کرتے آئے ہیں۔

بھارت اس قسم کی مسلح کارروائیوں کا الزام پاکستان پر ڈالتا ہے جبکہ پاکستان اس بھارتی الزام کی پرزور تردید کرتا ہے۔

ع ح، ش ج (اے پی)