1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سمارٹ یا پھر سیکسی، شوبز میں خواتین کی کمائی مردوں سے کہیں زیادہ

امتیاز احمد25 جولائی 2013

کیا انہیں عورت ہونے کا فائدہ ہوتا ہے یا پھر یہ واقعی مردوں سے زیادہ باصلاحیت ہیں۔ وجہ جو بھی ہو، کمائی دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ شوبز کی مشہور خواتین مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ آگے ہیں۔

https://p.dw.com/p/19Duj
تصویر: AP

کمائی کے حوالے سے میگزین فوربز نے ایک تازہ فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں شوبز کی تیس سال سے کم عمر شخصیات شامل کی گئی ہیں۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی دس شخصیات میں سے سات خواتین ہیں اور لیڈی گاگا اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ ستائیس سالہ لیڈی گاگا نے گزشتہ سال تقریباﹰ اسّی ملین ڈالر کمائے، جو بذات خود ایک ریکارڈ ہے۔

USA Musik American Music Awards Justin Bieber in Los Angeles
انیس سالہ پاپ اسٹار جسٹن بيبرتصویر: dapd

لیڈی گاگا تو اس سے بھی کہیں زیادہ کما سکتی تھیں لیکن ان کا كولہا زخمی ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں اپنے چار ٹورز منسوخ کرنے پڑے تھے۔ جب وہ بیمار تھیں تو وہ چوبیس کیرٹ کے سونے سے بنی ہوئی وہیل چیئر استعمال کرتی نظر آئیں۔ ان کی کمائی نے کینیڈا کے انیس سالہ پاپ اسٹار جسٹن بيبر کو بھی بونا ثابت کر دیا ہے، گزشتہ برس ان کی کمائی تقریباﹰ اٹھاون ملین ڈالر تھی۔

ڈی جے اور پروڈیوسر کیلوئن ہیرس مردوں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دوسرے شخص ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال چھیالیس ملین ڈالر کمائے۔ ٹاپ ٹین میں ان دونوں کے علاوہ صرف اداکار ٹیلر لٹنر ہی جگہ بنا پائے ہیں، جن کی کمائی بائیس ملین رہی۔ ویسے تو یہ تینوں مرد ٹاپ ٹین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں لیکن حقیقت میں یہ خواتین کا مقابلہ نہ کر پائے۔

عورتوں سے متعلق ویب سائٹ جیزبیل ڈاٹ کام کی بلاگر کیٹ ڈریز کا کہنا ہے، ’’یہ فہرست بتاتی ہے کہ کس طرح آج کے دور میں میوزیشن پیسے بنا سکتے ہیں۔ یہ خواتین نہ صرف میوزیشن ہیں بلکہ ملٹی پرفارمر ہیں۔ اس فہرست پتہ چلتا ہے کہ خواتین برانڈ ایمبیسیڈر بن چکی ہیں۔ عام طور پر عورتیں مردوں سے کہیں زیادہ خرچ کرتی، اسی وجہ سے مارکیٹ میں بھی ان کی مانگ زیادہ ہے اور مختلف کمپنیاں اپنی پراڈکٹس بیچنے کے لیے انہی کا نام استعمال کرتی ہیں۔‘‘

کمائی کے لحاظ سے تیس سال سے کم عمر شوبز شخصیات کی فہرست کچھ یوں ہے۔

1. لیڈی گاگا (80 ملین ڈالر)

2. جسٹن بيبر (58 ملین ڈالر)

3. ٹیلر سوئفٹ (55 ملین ڈالر)

4. كیلوئن ہیرس (46 ملین ڈالر)

5. ریحانا (43 ملین ڈالر)

6. کیٹی پیری (39 ملین ڈالر)

7. اڈیل (26 ملین ڈالر)

8. جینیفر لارنس (25 ملین ڈالر)

9. كرسٹن اسٹیورٹ (22 ملین ڈالر)

10. ٹیلر لاوٹنر (22 ملین ڈالر)